Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2012

اكستان

41 - 65
وفیات
 اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
گذشتہ ماہ ١٤ شعبان کو شیخ العرب والعجم حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی رحمہ اللہ کی اہلیہ محترمہ دیوبند میں اِنتقال فرما گئیںمرحومہ کی عمر سو برس ہوئی آپ ''آپا''کے نام سے جانی جاتی تھیں۔اللہ تعالیٰ نے مرحومہ کو بے شمار کمالات سے نواز رکھا تھا۔تقوی،پرہیزگاری،صلہ رحمی ،حسن اَخلاق ،ملنساری،   مہمان نوازی اَور سخاوت جیسے اَوصاف آپ کے مزاج کا گویا حصہ تھے۔آپ کی وفات جہاں خاندانِ مدنی کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے ویسے ہی پوری دُنیا میں پھیلے ہوئے آپ کے تمام متوسلین کے لیے بہت بڑی محرومی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرما کر آخرت کی ہر منزل آسان فرمائے اَور جنت الفردوس میں  اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔حضرت مولانا سیّد اَرشد صاحب مدنی ،حضرت مولانا سیّد اَسجد صاحب مدنی اَور  آپ کے پوتے حضرت مولانا سیّد محمود صاحب مدنی مدظلہم اَور دیگر تمام اہلِ خانہ کی خدمت میں اہلِ اِدارہ تعزیت ِمسنونہ پیش کرتے ہوئے دُعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اِن کو اِس حادثہ پر صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔
١٠جولائی کو دارُالعلوم دیوبند کے سابق مہتمم حضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحب رحمہ اللہ  کی اہلیہ محترمہ بھی ٩٥برس کی عمر پاکر بجنور میں اِنتقال فرما گئیں۔مرحومہ نہایت پارسا اَور رحم دل خاتون تھیں ۔ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اَور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل اَور اَجر عظیم عطا فرمائے،آمین۔
گذشتہ ماہ اَلحاج مبین اَحمدصاحب مدظلہم کے چھوٹے بھائی اَچانک وفات پاگئے۔
گذشتہ ماہ جناب محمود صاحب (برتن والے)کے والد حاجی ولی محمد صاحب حیدر آباد میں وفات پاگئے۔
یکم جولائی کو بھائی تنویر اَحمد صاحب کی والدہ اَور حکیم  شیخ غلام علی اَنجم صاحبکی اہلیہ صاحبہ طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں۔
اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اَور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہ ِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اَور دُعائے مغفرت کرائی گئی ،اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 رف اول 4 1
3 درس حدیث 6 1
4 اَذان اَور درُود شریف : 7 3
5 مثال سے وضاحت : 7 3
6 حنفی مسلک یہی ہے : 7 3
7 ''حَوْل '' اَور'' قُوَّةْ '' میں فرق : 8 3
8 ''فلاح'' کا مطلب : 8 3
9 درُود شریف اَذان کے بعد کیوں ؟ 9 3
10 اَذان میں پہلا بگاڑ شیعوں نے کیا : 9 3
11 حنفیوں میں پیدا ہونے والے اہلِ بدعت کی اِیجاد : 10 3
12 مثال سے وضاحت : 10 3
13 بریلی میں بھی کوئی بریلوی ایسا کرتا ہے اَور کوئی نہیں کرتا : 10 3
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٣ ، قسط : ٣ ، آخری 12 1
15 ایک جامع صفات شخصیت 12 14
16 حق گوئی : 12 14
17 حضرت مفتی صاحب اَور جمہوریت : 13 14
18 اَساتذہ سے تعلق اَور غایت ِ اِحترام : 13 14
19 حضرت مدنی نوراللہ مرقدہ سے تعلق : 14 14
20 اَنابت و خشیت : 16 14
21 قرآنِ پاک سے تعلق و شغف : 16 14
22 خوش طبعی : 16 14
23 حسن ِخاتمہ : 18 14
24 مکتوب ِگرامی 21 1
25 اَنفَاسِ قدسیہ 24 1
26 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 24 25
27 کرامات : 24 25
28 پردہ کے اَحکام 29 1
29 عورتوں کے نام کا پردہ : 29 28
30 عورت کے نام کا پردہ : 30 28
31 سیرت خلفائے راشدین 31 1
32 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 31 31
33 حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کابیان : 31 31
34 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 33 1
35 عید اَور ماہ ِ شوال کی فضیلت 36 1
36 شب ِعید کی فضیلت : 37 35
37 شب ِ عید کی بے قدری : 38 35
38 عید کے دِن کی فضیلت : 38 35
39 عید کی سنتیں : 40 35
40 عید کے دِن کی تیرہ سنتیں ہیں : 40 35
41 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت : 40 35
42 وفیات 41 1
43 قسط : ٨ ، آخری مروجہ محفل ِمیلاد 42 1
44 مساجد میں اَشعار پڑھنا ممنوع ہیں : 42 43
45 '' ایک شبہ اَور اُس کا جواب '' 44 43
46 خلاصۂ کلام : 45 43
47 قسط : ٥ اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 46 1
48 صکوک ِ اِجارہ کے ایک کیس کا مطالعہ 47 47
49 صکوک ِمضاربت 49 47
50 صکوک ِ مضاربت کے تداول (تجارت) کا حکم : 49 47
51 صکوکِ مضاربت کی واپس خرید کا مسئلہ : 50 47
52 صکوک ِ مضاربت کے بارے میں مجمع فقہ اِسلامی کی قراداد میں ہے : 50 47
53 قسط : ٤شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 54 1
54 بقیہ : سیرت خلفائے راشدین 58 31
55 قسط : ٥ ، آخری عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 59 1
56 بوڈمر کی تجاویز : 60 55
57 چہ باید کرد : 62 55
Flag Counter