ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2012 |
اكستان |
|
عورت کے نام کا پردہ : سوال : آج کل یہ اَمر طے شدہ مان لیا گیا ہے کہ پردہ نشین عورتوںکا نام مردوں کی طرح خط یا اَخبارات وغیرہ میں ظاہر کردینا چاہیے چنانچہ اَخبارات میں شائع بھی ہوتے ہیں اَور یہ اَخبارات ہمارے گھروں میں بھی آتے ہیں۔ اُن کے پتہ وغیرہ پر عورتوں کے نام لکھے جاتے ہیں۔ غرض جس طرح مرد اَپنا نام اَخبارات وغیرہ میں ظاہر کرتے ہیں عورتیں بھی ظاہر کرتی ہیں توعرض یہ ہے کہ اِس میں کوئی شرعی قباحت تونہیں۔ پہلے اکثر لوگ اِس کو ناپسند کرتے تھے مگر اِس مضمون میں شرعی طور پر بتلایا گیا ہے کہ اِس میں کوئی حرج نہیں۔ عورتوں کو اپنا نام ظاہر کرنے سے شریعت نے نہیں روکا۔ حضور تحریر فرمائیں کہ یہ طریقہ کیسا ہے اَور اَخبارات وغیرہ میں عورتوں کا اپنا مضمون اپنے نام سے شائع کرنا کیسا ہے ؟ الجواب : عوارض سے قطع نظر تو یہی جواز کا حکم ہے۔ لیکن عوارض کی وجہ سے بعض جائز اُمور کا ناجائز ہوجانا فقہ میں مشہور و معروف ہے۔ اَور یہاںایسے عوارض کا وجود (بہ ظن غالب بلکہ) یقینی ہے اِس لیے ضرور اِس کو ناجائز کہا جائے گا۔ (اِمدا دُ الفتاوی) (جاری ہے ) جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اَور درسگاہیں(٣) اَساتذہ اَور عملہ کے لیے رہائش گاہیں(٤) کتب خانہ اَور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔