ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2011 |
اكستان |
|
وفیات ١٥اَکتوبر کو جامعہ مدنیہ کے مدرس مولانا قاری عثمان صاحب و مولانا زکریا صاحب کے والد گرامی طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے نیزاُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے ،آمین۔ گزشتہ ماہ رُکن شورٰی جمعیت علمائے اِسلام شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالغنی صاحب چمن بلوچستان میں سڑک حادثہ میں وفات پا گئے۔ گزشتہ ماہ اِنٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سرپرست حضرت مولانا عبدالحفیظ صاحب مکی مدظلہم کی والدہ صاحبہ مکہ مکرمہ میں اِنتقال فرما گئیں۔اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے نیزاُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے،آمین۔ ٧اَکتوبر کوجامعہ مدنیہ جدید کے خیر خواہ جڑانوالہ کے جناب شیخ نجم الدین صاحب گریجہ مختصر علالت کے بعد اِنتقال فرما گئے،اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے نیز اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے،آمین۔ ٧اَکتوبر کوتلوار والی مسجد اَنارکلی لاہور کے خطیب جناب مولانا میاں عبدالرحمن صاحب ٹریفک حادثہ میں وفات پاگئے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی دینی خدمات کو قبول فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے نیزاُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اَور اُن کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو پُر فرمائے،آمین۔ ١٠ اَکتوبر کو حضرت مولانا عبدالمالک شاہ صاحب طویل علالت کے بعد اِنتقال فرما گئے، اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے نیزاُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے ،آمین۔ ١٥اَکتوبر کو اَپر مال کے چوہدری سلیم احمد صاحب کے نوجوان بھانجے ملتان میں وفات پا گئے۔ گزشتہ ماہ بھائی ریحان صاحب ہائیر فیکٹری والوں کے والد طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔