ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2011 |
اكستان |
|
٢٧ اَکتوبر بروز جمعرات شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مولانا یوسف صاحب کی دعوت پر بیٹروالی ضلع قصور تشریف لے گئے مغرب سے قبل حضرت صاحب نے بنین کے مدرسہ سیّدنا اَمیر حمزہ اَور بنات کے مدرسہ سیّدنا حفصہ کا سنگ ِ بنیاد رکھ کر تعمیر و ترقی کے لیے دُعا فرمائی۔بعد اَزاں جامع مسجد میں مکارم ِاَخلاق کے فوائد اَور دینی مدرسوں کی اہمیت پر تفصیلی بیان فرمایا۔ بقیہ : دینی مسائل مسئلہ : اگر شامت ِاَعمال سے کبھی ایسی بات ہو گئی تو فورًا توبہ و اِستغفار کرنا چاہیے اَور اپنے اِیمان کی تجدید کرتے ہوئے کلمہ پڑھنا چاہیے اَور نکاح کی بھی تجدید کرنی چاہیے جس کی صورت یہ ہے کہ گھر کے دو مردوں کو سامنے بٹھا کر میاں بیوی باہم اِیجاب و قبول کر لیں اَور کم سے کم شرعی مہر بھی مقرر کر لیں۔ اگر کوئی نکاح کا خطبہ بھی پڑھ لے تو بہت اچھا ہے لیکن ضروری نہیں۔ مسئلہ : اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے چھٹکارا پانے کے لیے یہ تدبیر سوچے کہ خود کلمہ کفر کہہ لے کہ اِس سے اِیمان جاتا رہے گا اَور نکاح بھی ٹوٹ جائے گا پھر بعد میں وہ تجدید اِیمان کر لے لیکن نکاح کسی اَور سے کر لے تو یہ تدبیر باطل ہے کیونکہ (١) اگر ملک میں اِسلامی قانون ہو تو حکومت اَور عدالت خود پابند ہوگی کہ عورت سے تجدید اِیمان کروا کر اُس کے نکاح کی تجدید اُس کے شوہر سے ہی کرائے۔ (٢) اگر اِسلامی قانون نہ ہو تو وہ عورت اپنے شوہر کے نکاح سے خارج نہ ہوگی اَلبتہ اِحتیاطاً اُس کو اپنے شوہر کے ساتھ ہی نکاح کی تجدید کرنی ہوگی۔