Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2010

اكستان

44 - 64
ترین قوانین اپنے یہاں بناتے ہیں اَور ہندوستانی باشندوں کو شہری حقوق سے محروم کرتے ہیں اَور ہم وہاں کے ہندوستانی باشندوں کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔ کیا وہ یہ سلوک جاپان یا چین یا اٹالین یا انگلینڈ یا ڈچ وغیرہ آزاد قوموں کے ساتھ کر سکتے ہیں؟ اِسی طرح ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے متعلق جو فلسطین، مصر، سیریا، عراق، طرابلس یا اَلجیریا میں موجود ہیں آوازیں اُٹھاتے ہیں، مگر کوئی یورپین طاقت ہماری آواز کی طرف رُخ نہیں کرتی اَور نہ متاثر ہوتی ہے اِس کی وجہ یہی ذلت ہے۔ خود برطانیہ کے مقابل پر ہم اُس کے کھلے ہوئے مظالم پر جو ہندوستان اَور سرحد میں ہو رہے ہیں پروٹسٹ کرتے ہیں مگر وہ کان بھی نہیں دھرتی۔ 
دُوسری چیز میں نے ذکر کی تھی، بزدلی اَور جبن۔ تیسری چیز نفاق، چوتھی چیز فقرو فاقہ، پانچویں چیز جہالت، چھٹی چیز کسل اَور سستی، ساتویں چیز بد عقلی، آٹھویں بیکاری وغیرہ، مسلمانوں کے لیے خصوصی دارُا لاسلام کا دارالحرب ہو جانا، عالم ِاِسلامی کا اِس غلامی کی وجہ سے برباد ہونا، مذہبی اُمور کا غارت ہونا وغیرہ، یہاں کوئی مشورہ بجز اِس کے ذکر نہیں کیا گیا تھا کہ اَشد ضروری ہے کہ جلد اَز جلد کوشش کر کے ہندوستان کو آزاد کرائیں اگر اِس مشورے کو خلاف ِدین و اَمانت شمار کیا جاتا ہے تو علی الاعلان کہتا ہوں کہ میں اِس کو فرض سمجھتا ہوں  فَذَالِکَ ذَنْب لَسْتُ مِنْہُ اَتُوْبُ۔ (یہ ایسا گناہ ہے جس سے میں توبہ نہیں کر سکتا) دُنیا اِدھر سے اُدھر ہو جائے یہ مشورہ دُوں گا اَور میرا اعتقاد ہے کہ اِس میں تقصیر کرنا مسلمان کیلیے حرام ہے اپنی طاقت کے مطابق اِس میں حصہ لینا ضروری ہے۔ 
باقی رہا مِلتِ اِسلامی کا بِلا اَنساب، بِلا اوطان، بِلا اَلوان، بِلا صنائع وغیرہ متحد ہونا اَور کرنا تو یہ دُوسرا اَمر ہے اِس کو بھی ہم جانتے ہیں ہماری گھٹی میں پڑا ہے۔اِس کی بنا پر ہم مالٹا میں قید رہے ہم نے کراچی کا جیل کاٹا اَور سینکڑوں مصائب اُٹھائے اَور بچپن سے اِس کی تعلیم پائی اَور قرآن کی آیات، اَحادیث ِصحیحہ اَور روایات آج نہ سطور میں بلکہ صدور میں موجود ہیں جن کو بارہا منا برپر مجامع میں ہم پڑھتے ہیں اَور اُس کا وعظ سناتے ہیں کوئی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اہل ِبدر کو فی کس پانچ ہزار وظیفہ 6 3
5 مفتوحہ زمینیں اَور اِسلامی اصول 6 3
6 رعایا پر ٹیکس ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی احتیاط 6 3
7 آج کے حکمران اَور ٹیکسوں کی بھر مار 7 3
8 علاقائی نفرتوں سے بچائو،زکوة کی وصولی اَور تقسیم کا طریقہ : 7 3
9 سرکاری چراگاہ ،مالداروں کے مقابلہ میں مقامی لوگوں کی رعایت : 7 3
10 ہندوستان میں اَنگریزوں کی لُوٹ کھسوٹ 8 3
11 حضرت بلال ،حضرت اَبو عبیدہ کا اِختلاف : 9 3
12 حضرت کازُہد : 9 3
13 علمی مضامین 10 1
14 فتوٰی 10 13
15 اَنفاسِ قدسیہ 16 1
16 خدمت ِمشائخ و اَساتذہ : 16 15
17 تعمیل ِحکم : 18 15
19 محبت ِمشائخ : 19 15
20 تربیت ِ اَولاد 21 1
21 بچوں کی اِصلاح و تربیت کا دستور العمل: 21 20
22 بچوں کو حرص ولالچ سے بچانے کی تدبیر : 22 20
23 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 23 1
24 حضرت صفیہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 23 23
25 حرمِ نبوت میں آنا : 23 23
26 ولیمہ : 25 23
27 مدینہ منورہ پہنچنا : 26 23
28 سخاوت : 26 23
29 اَخلاق و عادات : 26 23
30 آنحضرت ۖ سے بے اِنتہا محبت: 27 23
31 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت : 28 23
32 زہد و عبادت : 29 23
33 وفات : 29 23
34 بقیہ : تربیت َ اولاد 29 20
35 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
36 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
37 قتل ِنا حق کی ممانعت : 30 36
38 اسقاط ِحمل پرروک : 30 36
39 جرائم کی روک تھام : 31 36
40 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 33 36
41 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 33 36
42 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 33 36
43 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و اَحکام : 35 36
44 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ) : 36 36
45 تکبیرِ تشریق کی حکمت 36 36
46 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 37 36
47 حج کے فضائل : 37 36
48 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اَور فریضہ : 37 36
49 حج کی اِستطاعت کا مطلب : 39 36
51 قربانی کے فضائل : 39 1
52 گلد ستہ اَحادیث 41 1
53 گلد ستہ اَحادیث 41 1
54 قزوین شہر کی فضیلت : 41 53
55 پڑوس چالیس گھروں تک ہے : 41 53
56 چالیس نیکیوں کی فضیلت : 42 53
57 توبہ نامہ 43 1
58 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 1
59 مسجد کتبیہ: 51 58
60 اِمام اَور مساجد : 51 58
61 منابی پیلس : (MANEBY PALACE) 54 58
62 قصر البھیہ: 54 58
63 گارڈن ماجولیل : (GARDEN MAJORELLE) 55 58
64 بواری احمد المنصور : 55 58
65 اُریکا : 56 58
66 جامع افناء : 56 58
67 رؤیت ِہلال : 57 58
68 دینی مسائل 59 1
69 کپڑے وغیرہ کی قسم کھانے کا بیان : 59 68
70 متفرق مسائل : 59 68
71 قسم میں عام کی تخصیص کی نیت کرنا : 60 68
72 وفیات 61 1
73 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter