Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2010

اكستان

19 - 64
(٢٢)  جناب ِ رسول اللہ  ۖ نے اِرشادفرمایا : جن والدین کے تین بچے مرجائیں تو وہ بچے  ماں باپ کے درمیان اَور دوزخ کے درمیان دِیوار بن جائیں گے، پھر دو بچوں کے لیے بھی یہی فرمایا، پھر ایک بچہ کے لیے بھی اَیسا ہی فرمایا۔ 
(٢٣)   اِس گوشۂ نشینی میں بفضلہ تعالیٰ بہت خیرات و مبرات ہیں۔ 
(٢٤)  صدر بازاردہلی متصل پُل بنگش زیر صدارت مولانا نور الدین صاحب جلسہ کیا گیا ، اِس میں اہلِ محلہ کی طرف سے اَیڈریس پیش کیا گیا اَور اُس میں میری ملّی اَور وطنی خدمات کو سراہاگیاجلسہ و عظ و نصیحت  کا نہ تھا اَور نہ اِسلامی تعلیمات کے بیان کرنے کا، اِسی روز صبح کو مذہبی جلسہ ہوچکا تھامولانا نور الدین صاحب نے تین یا چار برس میں ترجمہ قرآن شریف ختم کیا تھا اَور اُس کی خوشی میں جلسہ ہوچکا تھا، اِس میں مذہبی تقریر فضائل ِ قرآن اَور اُس کی تعلیمات کے متعلق تقریبًا دو گھنٹہ ہوچکی تھی نیز جامع مسجد میں تبلیغ کے متعلق مذہبی  وعظ اِس سے پہلے اِسی دِن ہوچکا تھا۔شب کے جلسہ کے اعلان میں یہ طبع کیا جا چکا تھا کہ حسین احمد کو اَیڈریس پیش کیا جائے گا اَیڈریس کے جلسہ سے لیگیوں بالخصوص مولوی مظہر الدین صاحب اَور اُن کے ہمنواؤں میں اِنتہائی غصہ پھیلا ہوا تھا ،کوشش کی جارہی تھی کہ جلسہ کو درہم برہم کیاجائے جس کو اِحساس کر کے جناب ِ صدر نے اپنی صدارتی تقریر میں کہہ دیا تھا کہ اِس جلسہ میں کانگریس اَور مسلم لیگ کے متعلق کوئی تقریر نہ ہوگی۔ 
اِس کے بعد میں اَیڈریس کا جواب دینے کے لیے کھڑا ہوا (صدارتی تقریر کے بعد اَیڈریس پیش کیا گیا تھا) میں نے بعض ضروری مضامین کے بعد ملک کی حالت، بیرونی ممالک اَور غیر اقوام، نیز اَندرونِ ملک میں آزادی کا تمہیدی مضمون شروع کیا تو کہا کہ موجودہ زمانہ میں قومیں اَوطان سے بنتی ہیں، نسل یا مذہب سے نہیں بنتی ہیں۔ دیکھو! اِنگلستان میں بسنے والے سب ایک قوم شمار کیے جاتے ہیں حالانکہ اُن میں یہودی بھی  ہیں نصرانی بھی، پروٹسٹنٹ بھی ہیںکیتھولک بھی، یہی حال امریکہ جاپان و غیرہ کا ہے  الخ ۔جو لوگ جلسہ کو   درہم برہم کرنے آئے تھے اُنہوں نے شور مچانا شروع کیا، میں اُس وقت نہ سمجھ سکا کہ شور کی وجہ کیاہے؟ 
جلسہ جاری رکھنے والے لوگ اَور وہ چند آدمی جو شور و غوغا چاہتے تھے سوال جواب دیتے رہے اَور ''چپ ہو'' کے اِلفاظ سنائے دِیے، اَگلے روز ''الامان'' و غیرہ میں چھپا کہ حسین احمد نے تقریر میں کہا کہ  قومیت وطن سے ہوتی ہے مذہب سے نہیں ہوتی ، اَور اِس میں شور و غوغا ہوا، اِس کے بعد اِس میں اَور دیگر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 13 1
4 یہودی صرف دعویدار ہیں جبکہ مسلمان عمل پیرا : 14 3
5 ''توحید'' کے متعلق تمام اَنبیاء کا مؤقف ایک ہے : 14 3
6 دُنیا کو ترقی کر کے جہاں تک جانا ہے وہ سب اَحکام بتلادیے گئے ہیں : 15 3
7 پہلے پہل اَیامِ بیض اَور عاشوراء کے روزے فرض تھے : 16 3
8 یہودیوں سے مشابہت نہیں ہونی چاہیے : 16 3
9 حضرت حسین کی شہادت اِس مبارَک دِن میں ہوئی : 16 3
10 اِس دن سُرمہ لگانا اَور اہلِ خانہ کے لیے اَچھا کھانا پکانا : 17 3
11 ختمِ بخاری شریف 17 3
12 ملفوظات شیخ الاسلام 18 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 18 12
14 علمی مضامین 21 1
15 مدنی فارمولا 21 14
16 نظریۂ پاکستان اَور علماء : 23 14
17 جناب جسٹس جا وید اِقبال صاحب ٢ سے گزارش 31 14
18 بیادِحضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب 33 1
19 تربیت ِ اَولاد 34 1
20 بچے پر ماں کے اَخلاق و عادات کا اَثر : 34 19
21 یک حکایت : 35 19
22 اَولاد کو نیک بنانے کا دُوسرا درجہ : 35 19
23 شروع عمر میں بچہ کی تربیت و نگرانی کی زیادہ ضرورت ہے : 36 19
24 ایک عقلمند تجربہ کار کا قول : 36 19
25 سب سے بڑے بچہ کی اِصلاح و تربیت کی زیادہ ضرورت : 37 19
26 تعلیم و تربیت اَور اچھی عادتیں سکھانے کی ضرورت : 37 19
27 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
28 حضرت زینب بنت ِ جحش رضی اللہ عنہا 38 27
29 پہلا نکاح : 38 27
30 حرم ِ نبوت میں آنا : 40 27
31 ولیمہ : 43 27
32 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 44 1
33 رشتے دار ی کا خیال : 44 32
34 یتیموںکی خبر گیری : 46 32
35 بیواؤں اَور مسکینوں کی رعایت : 47 32
36 گلد ستۂ اَحادیث 48 1
37 ظالم حاکم وقاضی کا اَنجام : 48 36
38 آہ ! مولانا خواجہ ٔ خواجگان 49 1
39 مرادِ قیومِ زماں و قطبِ دَوراں : 49 38
40 تعلیم قرآن : 50 38
41 فارسی وعربی تعلیم : 50 38
42 دارُالعلوم عزیزیہ بھیرہ میں داخلہ : 51 38
43 جامعہ اِسلامیہ ڈابھیل (اِنڈیا) میںداخلہ : 51 38
44 دارالعلوم دیو بند میں داخلہ : 51 38
45 باطنی علوم و فیوض کی تحصیل : 51 38
46 تدریسی خدمات : 52 38
47 حضرت شیخ کی خصوصی شفقت : 52 38
48 ہفت سلاسل کی خلافت و اِجازت : 53 38
49 تحفظ ختم نبوت : 53 38
50 خانقاہ سراجیہ کی مسند نشینی : 54 38
51 شادی خانہ آبادی : 54 38
52 وفات حسرتِ آیات : 55 38
53 جانشین : 56 38
54 مصادر و مراجع : 57 38
55 دینی مسائل 58 1
56 ( قَسم کھانے کا بیان ) 58 55
57 قَسم تین طرح پر ہوتی ہے : 58 55
58 قَسم کے تعدد کا ضابطہ : 59 55
59 قَسم کے کفارے کابیان : 60 55
60 اَخبار الجامعہ 62 1
61 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجیے 64 1
Flag Counter