Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2007

اكستان

15 - 64
کیونکہ حدیث کی اِتنی مقدار جاننے سے محدث نہیں بنتا۔
محدث وہ ہوتا ہے جو سند یں، علل، اَسماء الرجال، عالی اور نازل جانتا ہو اور اِس کے ساتھ متون کا بہت زیادہ ذخیرہ یاد کرچکا ہو اور کتب ِ ستہ اور مسند احمد بن حنبل اور سنن البیہقی اور معجمِ طبرانی سُنی ہوں اور ان کے ساتھ ایک ہزار جزء حدیث کے اور بھی ملائے ہوں تو یہ محدث ہونے کا کم سے کم درجہ ہوگا۔ جب وہ یہ مذکورہ کتابیں سن چکا ہو اور طبقات کی کتابیں بھی اور مشائخ کی خدمت میں جاچکا ہو اور عللِ حدیث اور رجال کی وفات وغیرہ اور مسانید پر کلام کرنے کے قابل ہوجائے تو اَب محدثین کے پہلے درجہ میں پہنچے گا پھر اللہ تعالیٰ جس کو جتنا چاہیں اور زیادہ علم عطاء فرمادیں۔( انتہٰی تدریب الراوی ص ٩) 
آپ نے اپنے مرسلہ تعارفی رِسالوں میں حضرت شیخ الہند رحمة اللہ علیہ اور اِس خط میں مولانا انور شاہ صاحب پر جھوٹے قصے چھاپے اور لکھے ہیں حالانکہ یہ اِس درجہ کے محدثین تھے کہ جن کے پاس وہ لوگ پڑھنے آتے تھے جو برسوں پڑھا چکتے تھے۔ سید ابوبکر غزنوی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ سے ''شام ِہمدرد ''کے ایک بیان میں میں نے خود حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ کے بارے میں عظیم کلمات سُنے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے وہ اِن سے واقف تھے اور آپ غلط باتوں پر یقین کیے بیٹھے ہیں۔ 
آپ نے لکھا ہے  ''  میں نے اِس ضمن میں  الخ  ''  
٭  پوچھنے والے نے یہ دریافت کیا ہے کہ آنجناب (صلی اللہ علیہ وسلم) کے فورًا بعد کسے خلیفہ بنائیں۔ اس پر اِن تین اکابر کے نام اِرشاد فرمائے گئے  ابوبکر    عمر  اور علی  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَاَرْضَاہُمْ وَحَشَرْنَا مَعَھُمْ ۔ گویا اِسی حدیث ِمرفوع سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ' ورضی عنہ کی اتنی زیادہ فضیلت معلوم ہورہی ہے کہ آنجناب ۖ کے فورًا بعد بھی باوجود کم عمری کے آنجناب  ۖ  کی نظر مبارک میں آپ اس منصب جلیل کے لائق تھے اور پوری طرح نباہ سکتے تھے کہ اگر ایسا کروگے تو انہیں ہدایت پر قائم اور لوگوں کو ہدایت پر لانے والا اور تم سب کو صراطِ مستقیم پر چلانے والا پائوگے۔ (آپ نے حدیث کے  یَھْدِیْکُمُ الطَّرِیْقَ الْمُسْتَقِیْمَ  کے جملہ کو  الخ  لکھ کر حذف کرنا اور نظروں سے غائب کرنا چاہا ہے جو نہ کرنا چاہیے تھا۔) اور دُوسری حدیث سے جو حضرت شاہ عبد العزیز رحمة اللہ علیہ نے بحوالہ کتب ِ معتبرہ نقل فرمائی ہے یہی مطلب نکلتا ہے  سَأَلْتُ اللّٰہَ اَنْ یُّقَدِّمَکَ یَاعَلِیُّ وَ یَأْبَی اللّٰہُ اِلاَّ تَقْدِیْمَ اَبِیْ بَکْرٍ۔  یعنی اے علی!
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 '' مندر وہیں بنائیں گے '' 3 2
5 رسول اللہ ۖ کا فرمان اللہ تعالیٰ کے فرمان جیسا ہے 5 64
6 حضرت حذیفہ کے بارے میں اِس ارشاد کی حکمت : 6 64
7 حضرت ابن ِ مسعود کا مرتبہ : 6 64
8 مسلک ِ حنفی کی بنیاد : 7 64
9 اصل بڑائی افضلیت ہے جس کا علم صرف اللہ کو ہے : 9 5
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 پندوموعظت : 10 10
13 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَویحضرتِ اقدس اور حکیم فیض عالم صدیقی ١ کے درمیان خط و کتابت 13 1
14 حضرتِ اقدس کا خط 13 13
15 حضرت شاہ صاحب تحریر فرماتے ہیں : 19 13
16 حرمت ِ مصاہرت ۔ کچھ نئے کچھ پرانے زاویے 24 1
21 حرمت ِمصاہرت سے کیا مراد ہے ؟ : 24 16
22 حرمت ِ مصاہرت کے چند اور مواقع : 24 16
23 فقہاء کی ذیل کی عبارتیں اِس مضمون پر صریح ہیں : تبیین الحقائق میں ہے : 27 16
24 ہدایہ میں ہے : 27 16
25 عنایہ میں ہے : 28 16
26 فتح القدیر میں ہے : 28 16
27 نور الانوار میں ہے : 29 16
28 پہلا اعتراض : 29 16
29 ابن ہمام رحمہ اللہ کی عبارت کو دوبارہ ملاحظہ کیا جائے : 30 16
30 دُوسرا اعتراض : 31 16
31 تیسرا اعتراض : 31 16
32 ماقبل کی بحث کا خلاصہ : 32 16
33 محرموں کے ساتھ وطی یا دواعی وطی پائے جانے میں کیا حکم ہوگا ؟ 33 16
34 مندرجہ ذیل جزئیات سے عیاں ہے : 34 16
35 مذکورہ صورت میں بیوی کے حرام ہونے کی کیا وجہ ہے؟ : 36 16
36 حاصل ِکلام 36 16
37 بقیہ : حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 37 13
38 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 38 1
39 عورتوں کی باہم لڑائیاں : 38 38
40 مردوں اورعورتوں کے غصہ اور لڑائی کا فرق : 38 38
41 عورتوں کی لڑائی کرانے کی عادت : 39 38
42 عورتوں کی وجہ سے مردوں میں لڑائی : 39 38
43 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 40 1
44 گلدستہ احادیث 42 1
45 رسولِ اکرم ۖ کو کفن مبارک میں تین کپڑے دیئے گئے : 42 44
46 نبی علیہ الصلٰوة والسلام روزانہ سوتے وقت تینوں قل پڑھ کر دم کیا کرتے تھے : 42 44
47 سورۂ کہف کی اِبتدائی تین آیات پڑھنے سے دجال سے حفاظت ہوگی : 43 44
48 صبح و شام اَعوذُ باللہ اور سورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھنے کی فضیلت : 44 44
49 روزانہ صبح و شام تینوں قل پڑھنا ہر قسم کی آفات سے بچاتا ہے : 45 44
50 شیروں میں شجاعت کی کمی دیکھ رہی ہوں 46 1
51 یہودی خباثتیں 47 1
52 سامی مخالفت : (ANTI-SEMITISM) 47 51
53 ٣٠٢٩٢٨ جون ١٩١٧ء کو عالمی ماسونی مجالس کی کانفرنس کی قراردادوں میں کہا گیا تھا : 52 51
54 مشہور یہودی مؤرخ (اسرائیل زانجویل) نے لندن سے شائع ہونے والے جیوش گارجین نامی جریدہ میں بتاریخ ١٩٢٠٦١١ء لکھا تھا : 53 51
55 وفیات 54 1
56 حضرت مولانا سےّد محمد امین شاہ صاحب مخدوم پوری کی یاد میں 55 1
57 دینی مسائل 56 1
58 ( روٹی کپڑے اور رہائش کا بیان ) 56 57
59 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 58 1
60 بقیہ : دینی مسائل 59 57
61 سالانہ اِمتحانی نتائج 60 1
62 بزم قارئین 61 1
63 اخبار الجامعہ 62 1
64 درس حدیث 5 1
Flag Counter