ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2007 |
¾اكستان Ù |
|
میں زیادہ ہوتا ہے تو عورتوں کا غصہ ہزاروں گناہوں کا سبب ہے مردوں کا غصہ ایسا نہیں ہے مردوں کا غصہ جوشیلا اور عورتوں کا غصہ میٹھا ہے۔ (غوائل الغضب) عورتوں کی لڑائی کرانے کی عادت : عورتیں غیبت کرتی ہیں، خود بھی حکایت شکایت کرتی ہیں اور دُوسروں سے بھی سُنتی ہیں اور اِس کی جستجو میں رہتی ہیں۔ کوئی عورت باہر سے آئی اور پوچھنا شروع کیا کہ فلاں مجھ کو کیا کہتی تھی گویا منتظر ہی تھیں آنے والی نے کچھ کہہ دیا کہ یوں یوں کہتی تھی بس پھر تو پُل باندھ لیا۔ خوب سمجھ لو کہ اِس غیبت سے نااِتفاقی ہوجاتی ہے آپس میں عداوت قائم ہوجاتی ہے، اِس کے علاوہ غیبت کرنا اور اُس کا سُننا خود بڑا گناہ بھی ہے کلام اللہ میں اِس کی بڑی مذمت آئی ہے۔ (حقوق الزوجین) عورتوں کی وجہ سے مردوں میں لڑائی : کبھی عورتوں کی لڑائی کا فساد شدید بھی ہوجاتا ہے کہ بعض دفعہ یہ اپنے آپس کے تکرار اور لڑائیوں کو مردوں سے بیان کردیتی ہیں کہ فلانے نے مجھے یہ کہا ہے اور تجھے یہ کہا ہے۔ مردوں میں حرارت ہوتی ہے اُن پر زیادہ اثر ہوتا ہے ،پھر یہ بات ہی تک نہیں رہتے بلکہ ہاتھ سے بھی بدلہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے قتل اور خون تک ہوجاتے ہیں (الانسداد للفساد) ۔ (جاری ہے) جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارُالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اجر ہے (اِدارہ)