ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2007 |
اكستان |
|
جذبہ پیدا ہوا کہ طالب ِصادق بننا ضروری ہے جس طرح ہمارے مشائخ چشت اور دیگر تمام سلفِ صالحین کا طریقہ رہا ہے کہ اُن حضرات نے دُنیا سے بے رغبتی اور عاجزی و انکساری ، اطاعت و فرمانبرداری، تقویٰ و طہارت کی جو مثالیں قائم کی ہیں اُن کو ہم نمونہ بنائیں۔ حضرت شیخ اور تمام مریدین و مقیمین شیخ المشائخ مُرشدنا و سیدنا مولانا سید حامد میاں صاحب قدس اللہ سرہُ العزیز کے ملفوظاتِ عظیمہ اور مواعظ کریمہ کی کیسٹ سننے کے لئے تراویح کے تقریبًا ایک گھنٹہ بعد ایک حلقہ میں بیٹھ جاتے، جب حضرت والا اپنے ناصحانہ انداز میں آیاتِ قرآنیہ اور احادیث ِنبویہ کی تشریح بیان فرماتے تو ایسے محسوس ہوتا تھا کہ چشمۂ محبت ِالٰہیہ کی آبشاریں ہمارے ویران و خشک دلوں کی بنجر زمین کو سیراب کررہی ہیں اور ہمارے ایمانی جذبوں کو ترو تازہ کررہی ہیں اور یوں محسوس ہوتا تھا کہ چشمۂ نور افروز کی دلفروز کرنیں ہمارے سینوں میں جاگزیں ہورہی ہیں اور معصیت و نافرمانی کی ظلمت و تاریکی نورِ معرفت کے ہوائوں کے جھونکوں سے زائل ہورہی ہیں اور خواہشات و لذات کی کالی گھٹائیں چھٹ رہیں ہیں ۔حضرت والا کے درس ِ حدیث کی کیسٹ تقریبًا آدھ گھنٹہ سنی جاتی ۔ اللہ تعالیٰ ان سلاسل طیبہ کو اقوام ِعالم میں تاقیامت جاری و ساری فرمائے اور مجھ سیہ کار و گنہگار کو بھی اِن مشائخ کے فیوض و برکات سے استفادہ کی توفیق عطاء فرمائے، آمین ۔ بقیہ : دینی مسائل مسئلہ : روٹی کپڑے کا خرچ ایک سال کا یا اِس سے کم کا پیشگی دے دیا پھر شوہر کی وفات ہوگئی تو اَب اُس میں سے کچھ واپس نہیں لیا جاسکتا۔ مسئلہ : اگر شوہر نے کچھ عرصہ روٹی کپڑے کا خرچہ نہیں دیا اور عورت نے بھی نہیں مانگا تو اگر آپس کی رضامندی سے خرچہ مقرر کیا ہوا تھا یا عدالت وغیرہ کے ذریعے سے مقرر کرایا ہوا تھا تو عورت کو اِس گزری ہوئی مدت کا خرچہ ملے گا اور اگر اِن دونوں میں سے کوئی بات نہ تھی تو نہیں ملے گا۔