ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2007 |
اكستان |
|
بزم قارئین بسم اللہ الرحمن الرحیم گلدستہ آداب و ہزارہا تسلیمات کے بعد عرض بحضور انور ہے کہ باری تعالیٰ آپ کے عزائم میں برکات و خیرات عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔ جناب ِ من ! ''اَنوارِ مدینہ'' لاہور جریدہ کو جب دیکھ لوں تو شوق و دلچسپی کا یہ عالم ہوتا ہے کہ باوجود سخت مصروفیات کے جب تک شروع سے آخر تک نہ پڑھ لوں اُس وقت تک چھوڑنے کو دل نہیں چاہتا۔ ''اَنوارِ مدینہ'' کے مضامین پڑھ کر قلب و رُوح شاداب ہوجاتے ہیں۔ ''اَنوارِ مدینہ'' کا ہر عنوان ایک دلچسپ اور اہم عنوان ہوتا ہے جسے پڑھ کر بے اِختیار علمائے حق کے لیے دل سے دُعا نکلتی ہے خداوند تعالیٰ اُن کی عمروں میں درازی اور صحت و تندرستی بخشے۔ ''عالم ِ ربانی محدث ِ کبیر حضرت مولانا سید حامد میاں رحمہ اللہ'' کے مسحور کُن خطوط نے بہت مزہ کیا ہے اُنہوں نے عجیب انداز میں بیان فرمایا ہے۔ حضرت آپ محترم کا مضامین پڑھ کر دل کو قرار اور آنکھوں کو ٹھنڈک مل گئی۔ خلاصة الکلام یہ کہ کتب خانہ ''دارُالہدیٰ پیشگان'' ضلع گوادر میں وہ سب حضرات جو مطالعہ کی غرض سے کتب خانہ تشریف لاتے ہیں آپ حضرت المدیر کو خوب دُعائیں دیتے ہیں ۔اُمید ہے کہ آئندہ بھی اپنا مؤقر جریدہ بھیجتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت بہت ہی جزائے خیر دے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، اللہ تعالیٰ آپ کے والد ِ محترم حضرت محدث ِاعظم محترم مولانا سید حامد میاں رحمہ اللہ کے مزارِ مبارک کو نور سے بھردے اور جنت الفردوس کا باغیچہ بنادے، آمین ثم آمین بحرمة سید المرسلین۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اِدارہ کو تاقیامت مرکز ِ علم و عرفان بنادے، آمین۔ غلام اللہ سلیمی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام (ف ) گروپ ضلع گوادر ناظم کتب خانہ ''دارالھدی '' پیشکان و اِنتظامیہ لائبریری١٣ رمضان المبارک١٤٢٨ھ جوابی لفافہ حاضر خدمت ہے۔اُمید ہے جواب اِرسال فرمائیں گے۔