ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2007 |
اكستان |
|
ہیں جو اُس کے لیے شام تک (خیر و بھلائی کی توفیق کی) دُعاء کرتے رہتے ہیں اور اگر یہ شخص اُس دن مرجاتا ہے تو شہادت کی موت مرتا ہے اور اگر کوئی شخص اِن چیزوں کو شام کے وقت پڑھے تو اُسے بھی یہ سعادت حاصل ہوتی ہے (یعنی اللہ تعالیٰ اُس کے لیے بھی ستر ہزار فرشتے مقرر فرمادیتے ہیں جو اُس کے لیے صبح تک خیر و بھلائی کی توفیق کی دُعا کرتے رہتے ہیں اور اگر یہ شخص اُس رات مرجاتا ہے تو شہادت کی موت مرتا ہے) ۔ روزانہ صبح و شام تینوں قل پڑھنا ہر قسم کی آفات سے بچاتا ہے : عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ خُبَیْبٍ قَالَ خَرَجْنَا فِیْ لَیْلَةِ مَطْرٍ وَظُلْمَةٍ شَدِیْدَةٍ نَطْلُبُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاَدْرَکْنَاہُ فَقَالَ قُلْ ۔قُلْتُ مَا اَقُوْلُ، قَالَ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد وَالْمُعَوِّذَتَیْنِ حِیْنَ تُصْبِحُ وَحِیْنَ تُمْسِیْ ثَلٰثَ مَرَّاتٍ تَکْفِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ۔ (ترمذی، ابوداود ، نسائی بحوالہ مشکٰوة ص ١٨٨) حضرت عبد اللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ سخت اندھیری اور بارش کی رات میں رسول اللہ ۖ کو ڈھونڈتے ہوئے نکلے (یعنی آپ کہیں تشریف لے جارہے تھے ہم بھی آپ کو ڈھونڈتے ہوئے نکلے تاکہ آپ کے ہمراہ جائیں) چنانچہ ہم نے آپ کو پالیا، آپ نے فرمایا کہ پڑھو ۔میں نے عرض کیا کہ کیا پڑھوں؟ فرمایا : صبح و شام تین مرتبہ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھا کرو یہ تمہیں ہر چیز سے کفایت کریں گی (یعنی تم سے ہر قسم کی آفت و بلا کو دُور کریں گی)۔