ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2007 |
اكستان |
|
(خود) فرماتے ہیں کہ وہ شرک کو نہیں بخشیں گے۔ دُوسرا نامۂ اعمال وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ یونہی نہیں چھوڑدیں گے اور یہ نامۂ اعمال وہ ہے جس میں بندوں کے آپس کے مظالم درج ہیں یہاں تک کہ لوگ (اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق) ایک دُوسرے سے بد لہ لے لیں۔ اور تیسرا نامۂ اعمال وہ ہے جس کی اللہ تعالیٰ کو پروا نہیں ہوگی اور یہ نامۂ اعمال وہ ہے جس میں بندوں کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ ظلم کرنا (یعنی اِن کی طرف سے حقوق اللہ میں تقصیر و کوتاہی کا مرتکب ہونا) درج ہے۔ یہ اعمال نامہ اللہ تعالیٰ کی مرضی پر موقوف ہوگا کہ اگر وہ چاہے تو بندہ کو اُس کے عمل کے مطابق سزا دے اور چاہے تو اُس سے عفو و درگزر کا معاملہ فرمائے۔