Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2007

¾اكستان Ù

26 - 64
بیعت کی۔ جنہوں نے سب سے پہلے بیعت کی وہ حضرت طلحہ اور زبیر تھے اور حضرت علی انہیں خود خلیفہ ہوجانے کا اختیار پہلے دے چکے تھے۔ 
عباسی صاحب نے اپنے خارجی رجحان کی وجہ سے ہر جگہ یہی لکھا ہے کہ مدینہ شریف میں حضرت علی  سے باغی بیعت ہوئے تھے۔ اہل ِ حل و عقد نے بیعت نہیں کی تھی۔ انہوں نے اعلی اور بلند پایہ روایات سرے سے حذف ہی کردی ہیں جن میں پہلے اہل ِ حل و عقد کی بیعت اور پھر بیعت عامہ دونوں بتلائی گئی ہیں۔ 
دیکھئے  :  عباسی صاحب نے العواصم من القواصم کے حاشیہ نگار کی بہت تعریف کی ہے۔ انہیں ''حقیقت ِخلافت و ملوکیت'' میں علامہ کا خطاب بھی دیا ہے (ص ٧٩۔٨٠۔٩٩)  وہ لکھتے ہیں کہ مہاجرین و اَنصار سب نے بیعت کی تھی۔ 
ذیل میں اُس کا ترجمہ ہے جس میں اُس واقعہ کا خلاصہ بھی ہے  :  
شہادت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے بعد پانچ دن (دارُالخلافہ) مدینہ منورہ اِس حالت میں رہا کہ  اُس کا امیر غافقی بن حرب تھا۔ وہ تلاش کرتے تھے کہ کوئی آدمی ایسا مل جائے جو امارت سنبھال لے لیکن کوئی نہ ملتا تھا۔ مصری لوگ (جو باغی تھے) حضرت علی   کی تلاش میں آتے تو وہ اِن سے بچنے کے لیے مدینہ شریف کے باغات میں چھپ جاتے۔ 
جب کہیں اِن باغیوں کا سامنا ہوتا تو آپ اُن سے دُور رہتے۔ ان کے جرم اور باتوں سے اپنی براء ت کا اظہار کرتے، بار بار اِسی طرح ہوتا رہا۔ باغیوں کی کوفی جماعت حضرت زبیر  کو ڈھونڈتے تو وہ نہ ملتے۔ باغیوں نے اُن کے پاس اپنے آدمی بھیجے، انہوں نے بھی ان کے جرم اور باتوں سے براء ت کا اظہار کیا۔ بصرہ کے باغی حضرت طلحہ کے پاس جاتے تھے۔ جب کہیں وہ ملتے تو یہ اُن سے دُور ہوجاتے اور براء ت کا اظہار فرماتے۔ پھر انہوں نے حضرت سعد کے پاس آدمی بھیجے اور ان سے کہا کہ آپ حضرت عمر   کی نامزد شورٰی کے حضرات میں سے ہیں۔ ہماری نظر میں یہ ہے کہ آپ پر سب جمع ہوجائیں گے۔ تشریف لائیے ہم آپ سے بیعت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہلابھیجا کہ میں اور ابن عمر دونوں اِس معاملہ کو چھوڑچکے ہیں، مجھے  اِس کی کوئی ضرورت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 حرف ٓغاز 3 1
5 حضرت علی کی برتری اور بالآخر باقیوں کا اُن کی طرف رجوع : 7 61
6 حضرت علی کا موقف : 8 4
7 حضرت علی کا موقف : 8 61
8 اصل قاتلین اُسی وقت مارے گئے تھے : 8 61
9 بہت اچھی تدبیر : 9 61
10 حضرت زبیر نے رجوع کرلیا : 9 61
11 وفات کے وقت حضرت علی کے ہاتھ پر بیعت : 10 61
12 خارجی نے نماز کی حالت میں شہید کیا : 10 61
13 باغی قرآن کی تفسیر اپنی سمجھ سے کرتے تھے : 11 61
14 جَمَل کے بعد معرکہ صفین : 12 61
15 حضرت حسن کا دَورِ خلافت : 12 61
16 اپنے ساتھی کے مقابلہ میں حضرت معاویہ کی رائے بہتر تھی۔ جنگ اورمعاشی مسائل : 13 61
17 آخر میں حضرت معاویہ نے بھی وہی موقف اختیار کیا جو حضرت علی کا تھا : 13 61
18 موازنہ کیا جائے تو حضرت علی اور اُن کے ساتھی افضل ہیں : 13 61
19 اہل ِ بدر بھی حضرت علی کی طرف تھے : 14 61
20 حضرت علی کے فرامین ہمیشہ کے لیے باغیوں کے قوانین بن گئے : 14 61
21 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
22 مسائل ِعلمیہ : 15 21
23 محمود احمد عباسی کی تاریخی بد دیانتی 19 1
24 حضرت علی نے جواب دیا : 24 23
25 ابن خلدون لکھتے ہیں : 25 23
26 اور خود قاضی ابوبکر بن العربی یہ لکھتے ہیں : 27 23
27 بیعت ابن ِعمر رضی اللہ عنہما : 29 23
28 بقیہ : درس حدیث 34 3
29 صلاح ِخواتین 35 1
30 شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 35 29
31 شوہر کی غلطی اور بے جا غصہ اور ناراضگی کے وقت عورت کو کیا کرنا چاہیے؟ 35 29
32 بدزبانی و زبان درازی کا مرض : 36 29
33 عورتوں کو ضروری تنبیہ : 37 29
34 شوہروں کو حقیر نہ سمجھو : 37 29
35 شوہر کی سفر سے واپسی کے وقت عورتوں کی کوتاہی : 38 29
36 شوہر کے مال میں تصرف : 38 29
37 درس ِ حدیثکریم پارک اور ڈیفنس 39 1
38 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 40 1
39 تحقیق اِس بات کی کہ جس عورت کے دُنیا میں کئی نکاح ہوئے وہ جنت میں کس خاوند کو ملے گی : 40 38
40 تنبیہ : 44 38
41 فائدہ : 44 38
42 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 44 1
43 گلدستہ ٔ احادیث 45 1
45 تین قسم کے لوگ جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دِن کلام نہیں فرمائیںگے : 45 43
46 تین چیزیں نجات دینے والی اور تین ہلاک کرنے والی ہیں : 46 43
47 نامۂ اعمال تین طرح کے ہیں : 47 43
48 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 49 1
49 یہودی خباثتیں 54 1
51 یہودیوں کی خونخواری : 54 49
52 دینی مسائل 58 1
53 ( کافروں کے نکاح کا بیان ) 58 52
55 بقیہ : اجماع ِاُمت اور قیاس ِشرعی کے منکر 59 48
56 لمی خبریں 60 1
57 پاسبان مل گئے کعبہ کو صنم خانے سے 60 56
58 ایسی آزادی پر ہزار بار لعنت 60 56
59 اخبار الجامعہ 61 1
60 انتقال پر ملال 62 1
61 درس حدیث 6 1
Flag Counter