Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2006

¾اكستان Ù

29 - 64
کا روٹی کپڑا اُن پر واجب ہے جن کے لیے وہ بچہ پیدا کیا گیا ہے یعنی باپ۔ امام رازی نے المولود کی تفسیر والد سے کی ہے  وَقَالَ صَاحِبُ الْکَشَّافِ اِنَّ السَّبَبَ فِیْہِ اَنْ یُّعْلَمَ اَنَّ الْوَالِدَاتِ اِنَّمَا وَلَدْنَ الْاَوْلاَدَ لِلْاٰبَآئِ وَلِذَالِکَ یُنْسَبُوْنَ اِلَیْھِمْ لَااِلَی الْاُمَّھَاتِ  یعنی مؤلف تفسیر کشاف نے فرمایا ہے کہ باپ کی طرف نسبت کرنے کی وجہ یہ ہے کہ معلوم ہوجاوے یہ بات کہ عورتوں نے اولاد کو اُن کے باپوں کے لیے جنا ہے اور اِسی وجہ سے اولاد اُن کی طرف منسوب ہوتی ہے۔ 
	سادساً یہ کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کی اولاد کو اُن کی پشت میں رکھا نہ حضرت حوا   کے پیٹ میں، اِس کے بعد ہر مرد کی پشت میں اُس کی اولاد رکھی یہاں تک کہ وہ پیدا ہو اُس سے اور وہ ذُریت عورتوں کے پیٹ میں نہیں رکھی بلکہ عورتوں کو امانت کی جگہ قرار دیا وقت ڈالنے منی کے اُن کے رحم میں۔ اور مروی ہے کہ بنی آدم کی رُوحوں نے حضرت ابراہیم  کی آواز جو حج کرنے کے لیے تھی اُس کا جواب بابون کی پشت سے دیا اور یہ روایت مشہور ہے (یہ قصہ جب ہوا تھا کہ اللہ پاک نے حضرت ابراہیم  کو حکم فرمایا تھا کہ اعلان دو لوگ خانہ کعبہ کے حج کے لیے آویں پس جو لوگ پیدا نہ ہوئے تھے اُنہوں نے اِس حکم کو قبول کیا اپنے باپوں کی پشتوں میں اور ظاہر یہ ہے کہ اِس کا قبول کرنا ارواح کو اِسی طرح تھا جیساکہ عالم ارواح میں سب لوگ مسلمان و ولی و فاسق اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے کا اقرار کرچکے ہیں گو دُنیا میں آکر بعض اُس پر عمل نہیں کرتے۔
	 اِن تمام امورِ مذکورہ سے یہ امر بخوبی ثابت ہوگیا کہ عموماً خاندان کی نسبت باپ و دادا کی طرف ہوتی ہے شرعاً و عرفاً ،پس جو لوگ سیدوں کی لڑکیوں کی اولاد کو سید کہتے ہیں جبکہ اُن لڑکیوں کے خاوند سید نہ ہوں سخت غلطی پر ہیں اور اِسی وجہ سے مولانا شاہ رفیع الدین صاحب دہلوی قدس سرہ نے فرمایا ہے کہ میں اپنی ذات اور اپنی اولاد کو سید نہیں کہتا حالانکہ ہمارے چھ باپ و دادا سادات کی لڑکیوں سے پیدا ہیں اور علامہ بحر الرائق زین الدین بن نجیم مصری نے اپنے فتاویٰ میں اِس سوال کا کہ شریف عورت کا لڑکا جبکہ باپ شریف نہ ہو شریف شمار ہوگا یا نہیں؟ یہ جواب لکھا ہے کہ اگر اُس کا باپ شریف نہیں ہے تو وہ شریف شمار نہ ہوگا اپنی ماں کے اعتبار سے۔ اور واضح ہو کہ سیادتِ اولاد فاطمہ اور اُن کی نسبت حضرت فاطمہ  کی طرف اِس وجہ سے ہے کہ حدیث میں اِس اَمر کی تصریح ہے اور وہ حدیث یہ ہے  اِنَّ اَوْلَادَ الْاُمِّ یَنْتَمِؤْنَ اِلٰی عَصَبَتِھِمْ اِلاَّالْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ فَاِنَّھُمَا اَبْنَایَ وَابْنَا ابْنَتِیْ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 2 1
3 درس حدیث 4 1
4 امام بخاری اور کوفہ : 5 3
5 امام اعظم کی اخذ کردہ قراء ت : 5 3
6 قرا ئٰ ت ِمتواترہ اور کوفہ : 5 3
7 فقہ حنفی کی بنیاد : 5 3
8 امام شافعی کے قول ِقدیم اور قول ِجدید کی وجہ : 6 3
9 حضرت سعد اور شان ِصدیقیت ........ صدیقیت کا مطلب : 6 3
10 مثال سے وضاحت : 7 3
11 شیطان کا انسانی صورت میں ظاہر ہونا اور حضرت یمان کی شہادت : 7 3
12 کوفہ اور حضرت سلمان : 8 3
13 اپنی نہیں دُوسرے کی تعریف : 9 3
14 محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ کا اِرسال کردہ جواب 10 1
15 ضمیمہ نمبر ١ ........ یزید اور شراب 12 14
16 مدینہ اور اہل ِشام : 14 14
17 ضمیمہ نمبر ٢ ........ قُتِلَ الْحُسَیْنُ بِسَیْفِ جَدِّہِ 16 14
18 ضمیمہ نمبر ٣ ......... بیعت ابن ِعمر رضی اللہ عنہما 20 14
19 لوٹ اور قتل عام : 23 14
20 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 27 1
21 توہین ِ رسالت اور گستاخانِ رسول ۖ کا بدترین انجام 31 1
22 گستاخ یہودی عورت کا انجام : 31 21
23 گستاخ رسول ...... ابن ِخطل کا قتل : 31 21
24 راج پال ہندو کی توہین ِرسالت : 32 21
25 غازی عبد العزیز : 33 21
26 غازی علم الدین شہید کا راج پال پر حملہ : 33 21
27 غازی محمد صدیق شہید : 41 21
28 غازی عبد اللہ شہید : 42 21
29 غازی عبد الرشید شہید : 42 21
30 راہِ عمل : 43 21
31 وفیات 44 1
32 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 45 1
33 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 45 32
34 حب ِجاہ کا مرض : 45 32
35 تصنع و تکلف و ریاکاری : 46 32
36 یک اور مرض : 47 32
37 نبوی لیل ونہار 48 1
38 آنحضرت ۖ کی خصالِ حمیدہ اجا زت ِداخلہ کے بارے میں : 48 37
39 اصلاح ِ نیت اوردین کی دعوت 49 1
40 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
41 تین قسم کے لوگ جنہیں دیکھ کر اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں : 52 40
42 حضرت ابوہریرہ کو تین باتوں کی وصیت : 52 40
43 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 53 20
44 غازی عامر چیمہ شہید کے والد پروفیسر نذیر چیمہ کاانوار مدینہ کے لیے خصوصی انٹرویو 54 1
45 سفرنامہ'' اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس'' 59 1
46 دینی مسائل 60 1
47 ( عیدین کی نماز کا بیان ) 60 46
48 عید کے دن مسنون چیزیں : 60 46
49 اخبار الجامعہ 62 1
50 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 63 45
51 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 64 45
Flag Counter