Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2006

اكستان

54 - 64
 غازی عامر چیمہ شہید کے والد پروفیسر نذیر چیمہ کاانوار مدینہ کے لیے خصوصی انٹرویو 
 (  محمد آصف جالندھری ،متعلم جامعہ مدنیہ جدید  )
	یوں تو چہرہ پر نگاہ پڑتے ہی پائوں جم گئے تھے کیونکہ ایسے چہرے کئی بار زندگی میں دیکھنے کو ملے ،وہی علامات ماتھے پہ دکھائی دیں جو اکثر شہداء کے والدین سے ملاقات کے وقت دیکھنے میں آئی ہیں۔ تقریباً بیسیوں شہداء کے والدین سے ملاقات کرچکا ہوں گفتگو کرچکا ہوں انداز ِگفتگو دیکھ چکا ہوں لیکن کبھی بھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ شہید کا والد ہو یا والدہ، بھائی ہو یا بہن، کم از کم اور کچھ نہیں تو خاموشی کے ساتھ تراشے ہوئے ہیرے کی طرح آنسوئوں کی لڑیاں تو ضرور بہاتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ دُنیا جانتی ہے کہ جواں مرگ لخت جگر کی جدائی کے وقت بڑے بڑے اشجع بہادر باپ بھی دیمک زدہ درختوں کی طرح زمین پر گرپڑتے ہیں لیکن آج دستور ِزمانہ بدلہ بدلہ دکھائی دے رہا تھا۔ ایسے موقعوں پر لوگ تو ضرور آتے ہیں اور ملاقات کے وقت شہداء کے اعز اء و اقارب سے شہید کے لیے بلندی درجات اور اُس کے واسطہ سے اپنی مغفرت بھی ضرور طلب کرتے ہیں لیکن آج ہر آنے والا مسلمان اس ضعیف العمر پروفیسر نذیر چیمہ صاحب سے بغل گیر ہورہا تھا اور'' مبارک ہو چیمہ صاحب، مبارک ہو چیمہ صاحب ''کا جملہ ہی بار بار سنائی دے رہا تھا۔ پھر رشتہ دار کہہ رہے تھے پروفیسر صاحب بیٹھ جائو تھک جائوگے۔ بیٹھ کر مصافحہ کرلو، کچھ کہہ رہے تھے کرسی لے آئیں لیکن پروفیسر صاحب کے اندازِ ملاقات کو دیکھ کر اور چہرہ کی مسکراہٹ دیکھ کر لوگ بھی مسلسل بغل گیر ہورہے تھے۔ میں اِس انتظار میں تھا کہ کب لوگوں کا اژدہام ختم ہو اور کچھ سوالات کروں۔ کافی وقت گزرگیا بالآخر لوگوں کا اژدہام تو ختم نہ ہوا لہٰذا ہم کچھ ساتھیوں نے مل کر دروازہ لاک کردیا اور پروفیسر صاحب کو پکڑکر بٹھادیا اوربولا کہ بزرگو! بیٹھ جائو تھک جائو گے تھوڑی دیر آرام فرمالو، اصل میں تو ہم نے کچھ سوالات کرنے تھے۔ سوچا کہ ویسے تو نہیں چلو اِسی بہانہ سے سہی۔ 
	پروفیسر صاحب بیٹھ گئے۔ ہم نے دبانا شروع کردیا۔ اب میں اور میرے ساتھی مسلسل اِس ساٹھ سالہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 2 1
3 درس حدیث 4 1
4 امام بخاری اور کوفہ : 5 3
5 امام اعظم کی اخذ کردہ قراء ت : 5 3
6 قرا ئٰ ت ِمتواترہ اور کوفہ : 5 3
7 فقہ حنفی کی بنیاد : 5 3
8 امام شافعی کے قول ِقدیم اور قول ِجدید کی وجہ : 6 3
9 حضرت سعد اور شان ِصدیقیت ........ صدیقیت کا مطلب : 6 3
10 مثال سے وضاحت : 7 3
11 شیطان کا انسانی صورت میں ظاہر ہونا اور حضرت یمان کی شہادت : 7 3
12 کوفہ اور حضرت سلمان : 8 3
13 اپنی نہیں دُوسرے کی تعریف : 9 3
14 محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ کا اِرسال کردہ جواب 10 1
15 ضمیمہ نمبر ١ ........ یزید اور شراب 12 14
16 مدینہ اور اہل ِشام : 14 14
17 ضمیمہ نمبر ٢ ........ قُتِلَ الْحُسَیْنُ بِسَیْفِ جَدِّہِ 16 14
18 ضمیمہ نمبر ٣ ......... بیعت ابن ِعمر رضی اللہ عنہما 20 14
19 لوٹ اور قتل عام : 23 14
20 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 27 1
21 توہین ِ رسالت اور گستاخانِ رسول ۖ کا بدترین انجام 31 1
22 گستاخ یہودی عورت کا انجام : 31 21
23 گستاخ رسول ...... ابن ِخطل کا قتل : 31 21
24 راج پال ہندو کی توہین ِرسالت : 32 21
25 غازی عبد العزیز : 33 21
26 غازی علم الدین شہید کا راج پال پر حملہ : 33 21
27 غازی محمد صدیق شہید : 41 21
28 غازی عبد اللہ شہید : 42 21
29 غازی عبد الرشید شہید : 42 21
30 راہِ عمل : 43 21
31 وفیات 44 1
32 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 45 1
33 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 45 32
34 حب ِجاہ کا مرض : 45 32
35 تصنع و تکلف و ریاکاری : 46 32
36 یک اور مرض : 47 32
37 نبوی لیل ونہار 48 1
38 آنحضرت ۖ کی خصالِ حمیدہ اجا زت ِداخلہ کے بارے میں : 48 37
39 اصلاح ِ نیت اوردین کی دعوت 49 1
40 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
41 تین قسم کے لوگ جنہیں دیکھ کر اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں : 52 40
42 حضرت ابوہریرہ کو تین باتوں کی وصیت : 52 40
43 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 53 20
44 غازی عامر چیمہ شہید کے والد پروفیسر نذیر چیمہ کاانوار مدینہ کے لیے خصوصی انٹرویو 54 1
45 سفرنامہ'' اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس'' 59 1
46 دینی مسائل 60 1
47 ( عیدین کی نماز کا بیان ) 60 46
48 عید کے دن مسنون چیزیں : 60 46
49 اخبار الجامعہ 62 1
50 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 63 45
51 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 64 45
Flag Counter