ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2006 |
اكستان |
|
سفرنامہ'' اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس'' ( محمدسلطان معاویہ ،متعلم جامعہ مدنیہ جدید ) ٢٠ اپریل کی دوپہر حضرت مولاناسید محمود میاں صاحب کی معیت میں بھائی محمد اقبال، بھائی انعام اللہ اور راقم سلطان معاویہ ٢٣ اپریل کوشیرگڑھ میں اسیر مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس میں شرکت کی غرض سے روانہ ہوئے۔ سفر کے پہلے مرحلے میں پشاور جانا ہوا، بعد عشاء حیات آباد میں جناب خالد خان صاحب کی رہائشگاہ پہنچے جہاں پہلے سے جناب حاجی امان اللہ خان صاحب مدظلہ بھی لکی مروت سے تشریف لائے ہوئے تھے۔ عشاء کی نماز کے بعد کچھ دیر حال احوال دریافت ہوئے بعد ازاںدس بجے کھانا تناول کیا پھر آرام کیا ۔ جمعہ کی صبح فجر کی نماز جامع مسجد تکبیر میں اداکی۔ وہاں کے امام اور خطیب حضرت مولانا مفتی ذاکر حسن صاحب نے حضرت سے ملاقات کی۔ حضرت کو مفتی صاحب نے جمعہ پڑھانے کی پرزور دعوت دی۔ حضرت نے جمعہ پڑھایا۔ جمعہ کے بعد اُسی مسجد کے صدر صاحب نے بعدعشاء دوبارہ بیان کرنے پر اصرار کیا لہٰذا عشاء کی نماز کے بعد فتنہ دجال کے موضوع پر بیان ہوا۔ بعد ازاں بھائی خالد صاحب کی قیام گاہ پر حضرت مولانا سیدمحمود میاں صاحب کے معالج محترم ڈاکٹر ارشد تقویم صاحب کاکا خیل حضرت سے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔ ہفتہ کے روز دوپہر کے وقت ایک عزیزہ کی عیادت کے لیے شیر پائو ہسپتال کچھ دیر کے لیے گئے۔ بعد ازاں حضرت مولانا عبد الد یان صاحب مدظلہم کی عیادت کے لیے اُن کی قیام گاہ جانا ہوا۔ حضرت مولانا کے اصرار پر دوپہر کا کھانا انہی کے ہاں تناول کیا۔ رات کے کھانے پر جناب الحاج امان اللہ خان صاحب مدظلہم کے صاحبزادہ جناب محمود خان صاحب نے مدعو کیا۔ اِس موقع پر مولانا مفتی ذاکر حسن صاحب، بھائی حمید نواز اور دیگر بہت سے احباب مدعو تھے۔ رات حسب معمول بھائی خالد صاحب کے گھر قیام کیا۔ اگلے روز اتوار کی صبح ناشتہ سے فراغت کے بعد براستہ چارسدہ سخاکوٹ کے لیے روانہ ہوئے ۔ سخا کوٹ سے کچھ دیر بعد ہم جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوئے راستہ میں حضرت مولانا عزیز گل صاحب کے مزار پر حاضری دی۔ جلسہ سے فراغت کے بعدجامعہ مدنیہ جدید کے درجہ رابعہ کے طالب علم بھائی امین الرحمن ( باقی صفحہ ٦٤ )