ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2006 |
اكستان |
|
دینی مسائل ( عیدین کی نماز کا بیان ) مسئلہ : شوال کے مہینے کی پہلی تاریخ کو'' عید الفطر '' اور ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو'' عید الاضحی''کہتے ہیں۔ یہ دونوں دن اسلام میں عید اور خوشی کے دن ہیں اور دونوں میں دو دو رکعت نماز بطور ِشکریہ کے پڑھنا واجب ہے۔ جمعہ کی نماز کی صحت و وجوب کے لیے جو شرائط ذکر ہوچکے ہیں وہی سب عیدین کی نماز میں بھی ہیں، سوائے خطبہ کے کہ جمعہ کی نماز میں خطبہ فرض اور شرط ہے اور نماز سے پہلے پڑھا جاتا ہے اور عیدین کی نماز میں شرط یعنی فرض نہیں سنت مؤکدہ ہے اور بعد میں پڑھاجاتا ہے ۔مگر عیدین کے خطبہ کا سننا بھی مثل جمعہ کے خطبہ کے واجب ہے یعنی اس وقت بولنا چالنا نماز پڑھنا سب حرام ہے۔ عید کے دن مسنون چیزیں : -1 شرع کے موافق اپنی آرائش کرنا۔ -2 غسل کرنا۔ -3 نماز کے لیے نکلنے سے قبل مسواک کرنا اگرچہ کچھ دیر پہلے وضو کے ساتھ مسواک کرلی ہو۔ یہ اُس کے لیے ہے جس کے مسواک سے خون نکلنے کا خطرہ نہ ہو۔ -4 عمدہ سے عمدہ کپڑے جو پاس موجود ہوں پہننا۔ -5 خوشبو لگانا۔ -6 صبح کو بہت سویرے اُٹھنا۔ -7 اگر نماز صرف عیدگاہ میں ہوتی ہو تو عیدگاہ میں جاکر عید کی نماز پڑھنا یعنی شہر کی مسجد میں بلاعذر نہ پڑھنا۔ -8 جس راستہ سے جانا اُس کے سوا دوسرے راستے سے واپس آنا۔ -9 پیدل جانا۔ -10 راستہ میں اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ کہتے