ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2006 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٢ مئی کو حضرت مولانا سید محمود حسن حسنی ندوی نائب مدیر تعمیر حیات ندوة العلماء لکھنؤ انڈیا اپنے رفیق مولانا محمد فیضان نگرامی ندوی معاون لائبریرین شبلی نعمانی لائبریری ندوة العلماء لکھنؤ کے ہمراہ جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور دوپہر کا کھانا تناول فرمایا اور جامعہ مدنیہ جدید میں طلباء سے اپنے اکابر کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے خطاب فرمایا۔ ٤ مئی کو حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب قاری شریف احمد صاحب مدظلہم کی تیمارداری کے لیے کراچی تشریف لے گئے۔ جناب محترم شیخ الرئیس صاحب کی بھی تیمارداری کی۔ کراچی میں جناب سیف الاسلام صاحب و شعیب صاحب اور دیگر احباب سے ملاقات ہوئی۔ جناب حافظ تنویر احمد صاحب شریفی کے اصرار پرسٹی اسٹیشن کراچی کی مسجد میں شب جمعہ بعد عشاء درس حدیث ہوا،اس کے بعد مجلس ِذکر ہوئی۔ اگلے دن اِسی مسجد میں مولانا سید محمود میاں صاحب نے جُمعہ کا خطبہ دیا اور ''اِسلام طاقت یا تلوار کے زور پر نہیں پھیلا بلکہ اپنی فطری کشش کی وجہ سے لوگوں کے دِلوں میں اپنا مقام پیدا کیا '' کے موضوع پر بیان فرمایا۔اتوار کی شب جناب فہیم الدین صاحب کی قیام گاہ پر رات کا کھانا تناول فرمایا۔ ٧ مئی کو بخیریت لاہورواپسی ہوئی اور بعد مغرب خا نقاہ ِحامدیہ رائیونڈ روڈمیں ہفتہ وار درس حدیث اور مجلس ذکر ہوئی۔ ٨ مئی کو ایک اہم وفد کی جامعہ مدنیہ جدید آمد ہوئی اور وفد نے حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کی۔ ١٠ مئی کو حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب مدرسہ تعلیم القرآن کھڈیاں ضلع قصور میں قاری محمد طاہر صاحب کی خصوصی دعوت پر بیان کے لیے تشریف لے گئے۔ رات ایک بجے بخیریت واپسی ہوئی۔ جامعہ مدنیہ جدید کا جہازی سائبان طوفان سے تباہ ٢٢ مئی کی شام لاہور میںمغرب سے پہلے شدید طوفان آیا جس کی وجہ سے جامعہ مدنیہ جدید میں ایک ماہ قبل چار لاکھ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا فائبر گلاس کا (جہازی سائز کا) سائبان پلروں سمیت اُکھڑکر