Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2006

اكستان

41 - 64
موس رسول  ۖ  کے اس ہجوم پر اچانک گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجہ میں سینکڑوں مسلمان شہید اور زخمی ہوئے۔ معصوم عورتیں اور بچے جو مکانوں کی چھتوں سے اس کا جنازہ دیکھ رہے تھے ان کی شقاوت کا نشانہ بنے اور اس دن وہ سب شہیدانِ ناموس رسالت اس فدائی رسول  ۖ  کے ساتھ انشاء اللہ تعالیٰ جنت الفردوس   میں پہنچ گئے ہوں گے۔ 
غازی محمد صدیق شہید   :
	غازی محمد صدیق فیروز پور ضلع قصور کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی میں والد کا سایہ سر سے اُٹھ گیا، ماں نے بڑے لاڈ پیار سے بیٹے کی پرورش کی اور ساتھ ساتھ صحیح تربیت تھی۔ ١٩٣٤ء میں یہ نوخیز بچہ جب بیس برس کا ہوا تو اِسے خواب میں رسول اللہ  ۖ  کی زیارت نصیب ہوئی اور حکم ہوا کہ قصور کے ایک دریدہ دہن گستاخ پالامل زرگر کا منہ بند کیا جائے۔ یہ بشارت ملتے ہی نوجوان غازی تڑپ کر بیدار ہوا تو اُس کے ساتھ اُس کا مقدر بھی جاگ اُٹھا۔ اُس نے ماں کو یہ خوشخبری سنائی تو ماں نے خوشی سے لخت جگر کا ماتھا چوما اور شہادت کی اُلفت کی طرف اُسے روانہ کیا۔ قصور پہنچ کر اِس مرد غازی نے اُس گستاخ رسول پالا مل کو راستہ ہی میں دبوچ لیا، اُسے پچھاڑکر اُس کے سینہ پر سوار ہوگئے اور تیز دھاردار آلہ سے پے درپے وار کرکے اِس موذی کو ہلاک کردیا اور وہاں سے فرار ہونے کے بجائے قریب ہی کی مسجد میں جاکر سب سے پہلے نماز شکرانہ ادا کی اور پھر مسجد کی سیڑھیوں پر اس شان اور تمکنت کے ساتھ بیٹھ گئے کہ کسی ہندو کو اِن کے پاس آنے کی جرأت نہ ہوسکی۔ فیروز مندی ان کے قدم چوم رہی تھی اور فی الحقیقت اِس سے بڑھ کر اور کیا نمایاں کام ہوسکتا تھا جس پر مسرت اور شادمانی بھی ناز کرے کہ ایک شاتم رسول  ۖ  اِن کے ہاتھوں جہنم رسید ہوا۔
	 حسب ِمعمول انگریز قانون حرکت میں آیا اور مرد مجاہد کا مقدمہ سیشن کے سپرد ہوا۔ غازی موصوف کی جانب سے میاں عبد العزیز مالوڈہ اور نو مسلم بیرسٹر خالد لطیف گابانے مقدمہ کی پیروی کی لیکن چونکہ آپ نے عدالت کے رُوبرو جرأت کے ساتھ اعتراف قتل کرلیا تھا اس لیے سزائے موت سنائی گئی۔ 
	آفرین ہے اُس ماں پر جس نے ایسے پیکر جرأت و ایثار کو جنم دیا اور آفرین ہے اِس نوجوان مرد غازی پر جو اپنے آقا و مولا کے نام پر قربان ہوگیا۔ یہ فیصلہ سن کر ماں نے ایک بار پھر اپنے بیٹے کا ماتھا چوما اور کہا کہ یہ ایک بیٹا تو کیا ایسے بیس بیٹے بھی ہوتے تو میں اُن سب کو اپنے آقا کے نام پر قربان کردیتی۔ بیٹے نے بھی یہی کہا کہ یہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 2 1
3 درس حدیث 4 1
4 امام بخاری اور کوفہ : 5 3
5 امام اعظم کی اخذ کردہ قراء ت : 5 3
6 قرا ئٰ ت ِمتواترہ اور کوفہ : 5 3
7 فقہ حنفی کی بنیاد : 5 3
8 امام شافعی کے قول ِقدیم اور قول ِجدید کی وجہ : 6 3
9 حضرت سعد اور شان ِصدیقیت ........ صدیقیت کا مطلب : 6 3
10 مثال سے وضاحت : 7 3
11 شیطان کا انسانی صورت میں ظاہر ہونا اور حضرت یمان کی شہادت : 7 3
12 کوفہ اور حضرت سلمان : 8 3
13 اپنی نہیں دُوسرے کی تعریف : 9 3
14 محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ کا اِرسال کردہ جواب 10 1
15 ضمیمہ نمبر ١ ........ یزید اور شراب 12 14
16 مدینہ اور اہل ِشام : 14 14
17 ضمیمہ نمبر ٢ ........ قُتِلَ الْحُسَیْنُ بِسَیْفِ جَدِّہِ 16 14
18 ضمیمہ نمبر ٣ ......... بیعت ابن ِعمر رضی اللہ عنہما 20 14
19 لوٹ اور قتل عام : 23 14
20 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 27 1
21 توہین ِ رسالت اور گستاخانِ رسول ۖ کا بدترین انجام 31 1
22 گستاخ یہودی عورت کا انجام : 31 21
23 گستاخ رسول ...... ابن ِخطل کا قتل : 31 21
24 راج پال ہندو کی توہین ِرسالت : 32 21
25 غازی عبد العزیز : 33 21
26 غازی علم الدین شہید کا راج پال پر حملہ : 33 21
27 غازی محمد صدیق شہید : 41 21
28 غازی عبد اللہ شہید : 42 21
29 غازی عبد الرشید شہید : 42 21
30 راہِ عمل : 43 21
31 وفیات 44 1
32 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 45 1
33 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 45 32
34 حب ِجاہ کا مرض : 45 32
35 تصنع و تکلف و ریاکاری : 46 32
36 یک اور مرض : 47 32
37 نبوی لیل ونہار 48 1
38 آنحضرت ۖ کی خصالِ حمیدہ اجا زت ِداخلہ کے بارے میں : 48 37
39 اصلاح ِ نیت اوردین کی دعوت 49 1
40 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
41 تین قسم کے لوگ جنہیں دیکھ کر اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں : 52 40
42 حضرت ابوہریرہ کو تین باتوں کی وصیت : 52 40
43 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 53 20
44 غازی عامر چیمہ شہید کے والد پروفیسر نذیر چیمہ کاانوار مدینہ کے لیے خصوصی انٹرویو 54 1
45 سفرنامہ'' اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس'' 59 1
46 دینی مسائل 60 1
47 ( عیدین کی نماز کا بیان ) 60 46
48 عید کے دن مسنون چیزیں : 60 46
49 اخبار الجامعہ 62 1
50 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 63 45
51 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 64 45
Flag Counter