Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2006

اكستان

45 - 64
بسلسلہ اصلاح ِخواتین
عورتوں کے عیوب اور اَمراض
(  از اِفادات  :  حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ  )
حب ِجاہ کا مرض  :
	دوسرا مرض عورتوں میں حب ِجاہ ہے اور یہ مرض مردوں میں بھی ہے مگر دوسرے رنگ کا۔ مرد بھی اپنے کو بڑا بناتے ہیں مگر اِس کا رنگ اور ہوتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اکثر مردوں میں تو اور کمالات بھی ہوں جیسے علم وغیرہ اِس لیے اِن کا حب جاہ (بڑا بننا) اِس قدر نازیبا (اور برا) نہیں اور عورتوں میں تو یہ بھی نہیں مگر پھر بھی اِن میں حب ِجاہ ہے۔ (غریب الدنیا) 
	گویہ عورتیں اپنے کو بڑا نہیں سمجھتیں مگر یہ چاہتی ہیں کہ دوسرے اِن کو بڑا سمجھیں۔ اِن میں اِس کے ساتھ تذلل اور تواضع کی بھی ایک شان ہوتی ہے۔ مگر اِس کے ساتھ عورتیں اِس کی بھی کوشش کرتی ہیں کہ ہم سب سے بڑھی رہیں، بیچاریوں میں کمالات ہوتے نہیں اِس لیے چاہتی ہیں کہ زیور اور سامان بہت ہو، تاکہ دوسروں سے بڑھی چڑھی رہیں۔ جب کہیں جائیں گی تو خوب زیور لاد پھاند کر جائیں گی خواہ مانگا ہوا ہی زیور ہو۔ اور گو دوسروں کو معلوم بھی ہو کہ مانگ کر پہنا ہے۔ یہ اِس لیے کہ ہم کو کوئی کم درجہ نہ سمجھے۔ رات دن اِسی کا اہتمام ہے کہ لیس ہو، گوٹہ ہو، ٹھپہ ہو، لچکہ ہو، کپڑے کی کٹنگ ایسی ہو، جھالر بھی لگا ہوا ہو۔ جہاں تک اِن کے امکان میں ہے بناوٹ کا اہتمام کرتی ہیں۔ 
	اِس کے متعلق اِن میں کمیٹی بھی ہوتی ہے جس میں بڑے بڑے معاملات اِس کے متعلق طے ہوتے ہیں کہ بہن ذرا بتلائو کہ کُرتے کے ساتھ کونسا پاجامہ اچھا لگے گا اور اِس جوڑے پر دوپٹہ کونسا ہونا چاہیے۔ یہاں تک دیکھا گیا ہے کہ اِن کے پاس اچھا خاصا زیور ہے مگر کسی کی بیوی کے پاس کسی اور وضع یا نقشہ کا زیور بنا ہوا دیکھا فریفتہ ہوگئیں۔ اور اُس سے فرمائش کی جاتی ہے کہ بہن ذرا مجھ کو دے د ینا میں بھی ایسا ہی بنوائوں گی۔ پھر اُس سے زیور لے کر شوہر سے فرمائش کرتی ہیں کہ ایسا بنوادو۔ اب وہ ہرچند سمجھاتا ہے کہ کیوں اِس کو خراب کرتی ہو اچھا خاصہ بنا بنایا زیور خراب ہوجائے گا، سنار کھوٹ ملادے گا تو چار پیسے کا زیور رہ جائے گا ،مگر ایک نہیں سنتیں یہی کہتی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 2 1
3 درس حدیث 4 1
4 امام بخاری اور کوفہ : 5 3
5 امام اعظم کی اخذ کردہ قراء ت : 5 3
6 قرا ئٰ ت ِمتواترہ اور کوفہ : 5 3
7 فقہ حنفی کی بنیاد : 5 3
8 امام شافعی کے قول ِقدیم اور قول ِجدید کی وجہ : 6 3
9 حضرت سعد اور شان ِصدیقیت ........ صدیقیت کا مطلب : 6 3
10 مثال سے وضاحت : 7 3
11 شیطان کا انسانی صورت میں ظاہر ہونا اور حضرت یمان کی شہادت : 7 3
12 کوفہ اور حضرت سلمان : 8 3
13 اپنی نہیں دُوسرے کی تعریف : 9 3
14 محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ کا اِرسال کردہ جواب 10 1
15 ضمیمہ نمبر ١ ........ یزید اور شراب 12 14
16 مدینہ اور اہل ِشام : 14 14
17 ضمیمہ نمبر ٢ ........ قُتِلَ الْحُسَیْنُ بِسَیْفِ جَدِّہِ 16 14
18 ضمیمہ نمبر ٣ ......... بیعت ابن ِعمر رضی اللہ عنہما 20 14
19 لوٹ اور قتل عام : 23 14
20 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 27 1
21 توہین ِ رسالت اور گستاخانِ رسول ۖ کا بدترین انجام 31 1
22 گستاخ یہودی عورت کا انجام : 31 21
23 گستاخ رسول ...... ابن ِخطل کا قتل : 31 21
24 راج پال ہندو کی توہین ِرسالت : 32 21
25 غازی عبد العزیز : 33 21
26 غازی علم الدین شہید کا راج پال پر حملہ : 33 21
27 غازی محمد صدیق شہید : 41 21
28 غازی عبد اللہ شہید : 42 21
29 غازی عبد الرشید شہید : 42 21
30 راہِ عمل : 43 21
31 وفیات 44 1
32 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 45 1
33 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 45 32
34 حب ِجاہ کا مرض : 45 32
35 تصنع و تکلف و ریاکاری : 46 32
36 یک اور مرض : 47 32
37 نبوی لیل ونہار 48 1
38 آنحضرت ۖ کی خصالِ حمیدہ اجا زت ِداخلہ کے بارے میں : 48 37
39 اصلاح ِ نیت اوردین کی دعوت 49 1
40 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
41 تین قسم کے لوگ جنہیں دیکھ کر اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں : 52 40
42 حضرت ابوہریرہ کو تین باتوں کی وصیت : 52 40
43 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 53 20
44 غازی عامر چیمہ شہید کے والد پروفیسر نذیر چیمہ کاانوار مدینہ کے لیے خصوصی انٹرویو 54 1
45 سفرنامہ'' اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس'' 59 1
46 دینی مسائل 60 1
47 ( عیدین کی نماز کا بیان ) 60 46
48 عید کے دن مسنون چیزیں : 60 46
49 اخبار الجامعہ 62 1
50 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 63 45
51 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 64 45
Flag Counter