ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2006 |
اكستان |
|
وفیات گزشتہ ماہ محترم الحاج ریاض احمد صاحب جو سلسلہ قادریہ مجددیہ غفوریہ رحیمیہ کے بزرگ تھے، طویل علالت کے بعد انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔بانی جامعہ حضرت رحمة اللہ علیہ سے مرحوم کو بہت زیادہ قلبی لگائو تھا۔ انتہائی ملنسار اور خلیق بزرگ تھے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی دینی خدمات کو قبول فرماکر جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ آمین ۔ گزشتہ ماہ ١١ مئی کوایڈووکیٹ جناب رشید مرتضیٰ صاحب قریشی طویل علالت کے بعد انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ملک بھر میں مرحوم جانی پہچانی شخصیت کے مالک تھے۔ بر ملاکلمہ حق کہنا اور اہل حق کا ساتھ دینا اُن کی شناخت بن چکی تھی۔ خاص طور پر ختم نبوت کے لیے ہر وقت حاضر باش تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرماتے ہوئے اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین ۔ گزشتہ ماہ ١٢ مئی کو کریم پارک میں مقیم جناب عبد ا لواجد صاحب کی جواں سالہ اہلیہ بچے کی وِلادت کے موقع پر وفات پاگئیں اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ اس ناگہانی حادثہ پر اہل ادارہ پسماندگان سے تعزیتِ مسنونہ پیش کرتے ہوئے اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو شہادت کے منصب سے سرفراز فرمائے۔ اُن کے معصوم بچوں کی کفالت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین ۔