Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2006

اكستان

18 - 64
بنواُمیہ کی حکومت ہی دُنیا سے ناپید ہوگئی (یہ واقعات کا تو وہ حصہ ہے جو تاریخ کی ہر کتاب میں ہے لیکن یزید کے مداح لوگوں نے اِسے حذف ہی کررکھا ہے) اس مسئلہ میں جو بات عرض کرنی چاہتا تھا وہ صرف یہ تھی کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور دوسرے صحابۂ کرام کو طریق استخلاف سے اختلاف تھا۔ ان کے نزدیک اس طرح مشورہ کرکے جانشین کا تقرر درست نہیں تھا۔ آگے یہ ہوا کہ ایسی صورت میں اہل کوفہ کی طرف سے دعوت موصول ہوئی۔ جنہوں نے یہ بھی صاف لکھا تھا کہ ہم نے اب تک کسی کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی ہے۔ حضرت امام حسین  رضی اللہ عنہ کے نزدیک ایسی صورت میں اِن کی دعوت قبول کرنا ضروری تھا ۔یہ ضروری یا فرضیت کے درجہ میں تھا یا وجوب اور یا صرف استحباب کے درجہ میں کم از کم سفر کرکے پہنچنا بہتر تھا۔ بہرحال اُنہوں نے اِس دعوت کو قبول فرمایا لیکن اس طریقہ سے کہ قتال کے بغیر کامیابی ہو۔ اسی لیے اُنہوں نے اپنے ساتھ لشکر نہیں لیا بلکہ بیوی بچوں عورتوں اور   رشتہ داروں کو لیا۔ اور اِسی لیے بعد میں اُنہوں نے ابن زیاد کے لشکریوں سے فرمایا کہ مجھے واپس جانے دو یا یزید کے پاس لے چلو یا اور آگے جہاد پر جانے دو، کیونکہ اِن سب صورتوں میں قتالِ مسلم سے بچنا ہوجاتا ۔ 
	واپسی یا جہاد پر جانا ان دونوں صورتوں میں قتال مسلم سے بچنا تو ظاہر ہی ہے بلکہ اِس سے بڑھ کر یزید کی حکومت کو تسلیم کرنا بھی لازم آتا ہے کیونکہ اِن کا گھر مدینہ شریف میں تھا اور وہاں یزید کی حکومت تھی اور دوسری صورت میں اگر انہیں آگے جہاد پر جانے کی اجازت دے دی جاتی تو وہ کوفہ (ڈویژنل ہیڈ کوارڑر) کے تابع ہوکر ہی آگے جاتے، آذربائیجان، بخارا، بلخ وغیرہ تک کی ساری شمالی پٹی کا فوجی مرکز کوفہ ہی تھاجیسے اِس کے جنوبی حصہ (میں سندھ تک) کا مرکز بصرہ تھا۔ شمال میں قسطنطنیہ تک کا مرکز خود شام و فلسطین تھا اور افریقہ کے تمام مفتوحہ علاقوں کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر مصر تھا۔ غرض اِن کے نزدیک بغیر قتال مسلم اگر یہ معاملہ امارت طے ہوجاتا تو درست ہوتا اور یہی انہیں توقع تھی۔ لیکن ابن زیاد نے اِن سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے یزید کی بیعت قبول کریں پھر انہیں گرفتار کیا جائے گا پھر فیصلہ کیا جائے گا کہ یزید کے پاس بھیجا جائے یا نہیں۔ اُس نے نہ یزید سے ان کی رشتہ داری کا خیال کیا نہ قرابت رسول اللہ  ۖ  کا لحاظ کیا اور صرف مذکورہ بالا صورت ہی پر اصرار کیا جو شرعاً ناجائز تھا اور غیرت، حمیت و عزت نفس جو شریعت نے ہر مسلمان کو بخشی ہے اس کے منافی تھا۔ اس لیے حضرت امام حسین    رضی اللہ عنہ نے اِسے نہ مانا جس کے نتیجہ میں اِن کی شہادت ہوئی۔ 
	ابن زیاد کا یہ رویہ غیر شرعی تھا کیونکہ سیدنا علی کرم اللہ وجہہ نے اُن باغیوں کے ساتھ بھی کہ جنہوں نے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 2 1
3 درس حدیث 4 1
4 امام بخاری اور کوفہ : 5 3
5 امام اعظم کی اخذ کردہ قراء ت : 5 3
6 قرا ئٰ ت ِمتواترہ اور کوفہ : 5 3
7 فقہ حنفی کی بنیاد : 5 3
8 امام شافعی کے قول ِقدیم اور قول ِجدید کی وجہ : 6 3
9 حضرت سعد اور شان ِصدیقیت ........ صدیقیت کا مطلب : 6 3
10 مثال سے وضاحت : 7 3
11 شیطان کا انسانی صورت میں ظاہر ہونا اور حضرت یمان کی شہادت : 7 3
12 کوفہ اور حضرت سلمان : 8 3
13 اپنی نہیں دُوسرے کی تعریف : 9 3
14 محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ کا اِرسال کردہ جواب 10 1
15 ضمیمہ نمبر ١ ........ یزید اور شراب 12 14
16 مدینہ اور اہل ِشام : 14 14
17 ضمیمہ نمبر ٢ ........ قُتِلَ الْحُسَیْنُ بِسَیْفِ جَدِّہِ 16 14
18 ضمیمہ نمبر ٣ ......... بیعت ابن ِعمر رضی اللہ عنہما 20 14
19 لوٹ اور قتل عام : 23 14
20 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 27 1
21 توہین ِ رسالت اور گستاخانِ رسول ۖ کا بدترین انجام 31 1
22 گستاخ یہودی عورت کا انجام : 31 21
23 گستاخ رسول ...... ابن ِخطل کا قتل : 31 21
24 راج پال ہندو کی توہین ِرسالت : 32 21
25 غازی عبد العزیز : 33 21
26 غازی علم الدین شہید کا راج پال پر حملہ : 33 21
27 غازی محمد صدیق شہید : 41 21
28 غازی عبد اللہ شہید : 42 21
29 غازی عبد الرشید شہید : 42 21
30 راہِ عمل : 43 21
31 وفیات 44 1
32 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 45 1
33 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 45 32
34 حب ِجاہ کا مرض : 45 32
35 تصنع و تکلف و ریاکاری : 46 32
36 یک اور مرض : 47 32
37 نبوی لیل ونہار 48 1
38 آنحضرت ۖ کی خصالِ حمیدہ اجا زت ِداخلہ کے بارے میں : 48 37
39 اصلاح ِ نیت اوردین کی دعوت 49 1
40 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
41 تین قسم کے لوگ جنہیں دیکھ کر اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں : 52 40
42 حضرت ابوہریرہ کو تین باتوں کی وصیت : 52 40
43 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 53 20
44 غازی عامر چیمہ شہید کے والد پروفیسر نذیر چیمہ کاانوار مدینہ کے لیے خصوصی انٹرویو 54 1
45 سفرنامہ'' اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس'' 59 1
46 دینی مسائل 60 1
47 ( عیدین کی نماز کا بیان ) 60 46
48 عید کے دن مسنون چیزیں : 60 46
49 اخبار الجامعہ 62 1
50 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 63 45
51 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 64 45
Flag Counter