Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2006

اكستان

19 - 64
تلوار اُٹھائی تھی کبھی ایسا سلوک روا نہیں رکھا تھا۔ مروان بصرہ کے واقعہ جمل میں قید ہوکر آیا اُسے اور دوسرے قیدیوں کو آپ نے چھوڑدیا۔ انہوں نے اعلان فرمادیا تھا کہ جو عین میدان جنگ میں بھاگ کھڑا ہو اُس کا بھی پیچھا نہ کرو۔ (پھر ان کے بعد حضرت معاویہ نے بھی ان ہی کے طریقہ پر عمل کیا) اور یہی مسئلہ فقہ حنفی کے مسائل میں واقعہ جمل کے حوالہ سے ذکر کیا جاتا ہے۔
	 غرض شرعاً حضرت امام حسین   کا طریق کار مکہ مکرمہ سے روانگی کے وقت اور ابن ِزیاد سے بات چیت کے وقت قطعاً دُرست تھا۔ پھر آخر میں انہوں نے جب تین صورتیں پیش فرمادیں تو مدمقابل کو دست درازی کا کوئی جواز ہی نہیں رہا تھا۔ اِن کے ساتھ ابن ِزیاد کا معاملہ سراسر ظلم تھا۔ 
	حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے ساتھیوں سے فرمادیا تھا کہ یہ لوگ مجھے نہ چھوڑیں گے۔ آپ لوگوں کو اجازت دیتا ہوں کو جو اِدھر اُدھر ہونا اور جانا چاہے چلاجائے۔ لیکن کوئی ساتھی آپ کو چھوڑکر جانے پر راضی نہ ہوا۔ آخر میں جب آپ کو اندازہ ہوا کہ یہ مقابل لوگ حملہ کریں گے اور شہید کریں گے تو بھی آپ نے اپنے والد ماجد سیدنا علی کرم اللہ وجہہ' کی طرح ساتھیوں کو یہ حکم دیا کہ لڑائی میں کوئی پہل نہ کرے۔ دوسرا فریق پہل کرے تو کرے (یہ مسئلہ بھی فقہ حنفی میں ہے اور حضرت علی   ہی کے قتال ِبغاة سے لیا گیا ہے) اسی طرح کربلامیں ہوا۔ پہل بھی ابن زیاد کے لشکر کی طرف سے ہوئی حتی کہ سب لڑسکنے والے شہید ہوئے۔ رحمہم اللہ تعالیٰ ورضی عنہم۔ 
	ابن ِزیاد کے عبرتناک انجام کا ذکر تو ترمذی شریف میں ہے اور شہادت حسین کی براہ ِراست ذمہ داری اسی پر ہے لیکن بالواسطہ یزید پر بھی اس کی ذمہ داری آتی ہے کہ اُس نے ابن زیاد کو ادنی ترین سرزنش بھی نہیں کی جیسے آج کل ٹرانسفر کردیا جاتا ہے، اس نے نہ اُس کا تبادلہ کیا نہ اُسے معطل کیا چہ جائیکہ سخت سزادیتا۔ اور جو کسی ظلم پر راضی ہو اور ظالم سے متفق ہو وہ بھی اُس ظلم میں شریک ہوتا ہے۔ اس لحاظ سے وہ قتل حسین کے ظلم اور جرم میں شریک رہا۔  وَمَنْ غَابَ عَنْہَا فَرَضِیَھَا کَانَ کَمَنْ شَھِدَھَا (مشکٰوة ص ٤٣٦ )
	اب جناب کے سامنے واقعہ کا بالاجمال پورا خاکہ ہے۔ اس کی روشنی میں غور فرمائیں کہ'' قُتِلَ الْحُسَیْنُ بِسَیْفِ جَدِّہ '' کس قدر بیجا دعوی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ جملہ یا کسی ناصبی کا ہے یا ایسے شخص کا ہے جس کی نظر نہ تاریخ پر ہے اور نہ صورت واقعہ اور مسائل پر کیونکہ اِن کے نانا کی تلوار ظالم کے لیے تھی نہ کہ مظلوم کے لیے اور وہ بالاتفاق مظلوم ہیں اور شہید رضی اللہ عنہ۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 2 1
3 درس حدیث 4 1
4 امام بخاری اور کوفہ : 5 3
5 امام اعظم کی اخذ کردہ قراء ت : 5 3
6 قرا ئٰ ت ِمتواترہ اور کوفہ : 5 3
7 فقہ حنفی کی بنیاد : 5 3
8 امام شافعی کے قول ِقدیم اور قول ِجدید کی وجہ : 6 3
9 حضرت سعد اور شان ِصدیقیت ........ صدیقیت کا مطلب : 6 3
10 مثال سے وضاحت : 7 3
11 شیطان کا انسانی صورت میں ظاہر ہونا اور حضرت یمان کی شہادت : 7 3
12 کوفہ اور حضرت سلمان : 8 3
13 اپنی نہیں دُوسرے کی تعریف : 9 3
14 محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ کا اِرسال کردہ جواب 10 1
15 ضمیمہ نمبر ١ ........ یزید اور شراب 12 14
16 مدینہ اور اہل ِشام : 14 14
17 ضمیمہ نمبر ٢ ........ قُتِلَ الْحُسَیْنُ بِسَیْفِ جَدِّہِ 16 14
18 ضمیمہ نمبر ٣ ......... بیعت ابن ِعمر رضی اللہ عنہما 20 14
19 لوٹ اور قتل عام : 23 14
20 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 27 1
21 توہین ِ رسالت اور گستاخانِ رسول ۖ کا بدترین انجام 31 1
22 گستاخ یہودی عورت کا انجام : 31 21
23 گستاخ رسول ...... ابن ِخطل کا قتل : 31 21
24 راج پال ہندو کی توہین ِرسالت : 32 21
25 غازی عبد العزیز : 33 21
26 غازی علم الدین شہید کا راج پال پر حملہ : 33 21
27 غازی محمد صدیق شہید : 41 21
28 غازی عبد اللہ شہید : 42 21
29 غازی عبد الرشید شہید : 42 21
30 راہِ عمل : 43 21
31 وفیات 44 1
32 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 45 1
33 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 45 32
34 حب ِجاہ کا مرض : 45 32
35 تصنع و تکلف و ریاکاری : 46 32
36 یک اور مرض : 47 32
37 نبوی لیل ونہار 48 1
38 آنحضرت ۖ کی خصالِ حمیدہ اجا زت ِداخلہ کے بارے میں : 48 37
39 اصلاح ِ نیت اوردین کی دعوت 49 1
40 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
41 تین قسم کے لوگ جنہیں دیکھ کر اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں : 52 40
42 حضرت ابوہریرہ کو تین باتوں کی وصیت : 52 40
43 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 53 20
44 غازی عامر چیمہ شہید کے والد پروفیسر نذیر چیمہ کاانوار مدینہ کے لیے خصوصی انٹرویو 54 1
45 سفرنامہ'' اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس'' 59 1
46 دینی مسائل 60 1
47 ( عیدین کی نماز کا بیان ) 60 46
48 عید کے دن مسنون چیزیں : 60 46
49 اخبار الجامعہ 62 1
50 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 63 45
51 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 64 45
Flag Counter