Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2006

اكستان

17 - 64
حسین بھی ہیں( رضی اللہ عنہما) گویا اِن کا اختلاف حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور ہی میں اس طرز عمل سے ہوگیا تھا۔ ان کی رائے تھی کہ اِس طرح انعقاد ِخلافت و امارت ٹھیک نہیں ہوتا۔ کوفہ، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علماء کی یہی رائے تھی حتی کہ مکہ اور مدینہ میں جن حضرات نے یزید کی جانشینی کی خبر آنے پر بیعت کرلی تھی بعد میں اُن میں سے بھی بعض کے سواء سب نے اِس کی نااہلی کی خبر پر بیعت توڑدی تھی۔ اور مدینہ منورہ کے لوگوں نے تو تمام بنواُمیہ کو بھی مدینہ سے نکال دیا تھا جن میں مروان بھی تھا۔ اس پر یزید نے غضبناک ہوکر مدینہ پر حملہ کا حکم دیا اور  سپہ سالار مسلم بن عقبہ مری کو حکم دیا کہ تین دن تک مدینہ میں قتل و غارت گری مباح رکھنا۔ ابن تیمیہ منہاج السنة میں لکھتے ہیں  وَاَمَرَہُ اَنْ یَّسْتَبِیْحَ الْمَدِیْنَةَ ثَلاثَةَ اَیَّامٍ   اس کے بعد اس کا لشکر مکہ مکرمہ گیا، وہاں ابن زبیر  رضی اللہ عنہ سے مقابلہ ہوہی رہا تھا کہ یزید کی موت کی خبر آگئی۔ 
	یزید کے بعد اُس کے بیٹے کو امیر بنایا گیا، لیکن اُس نے اس طرز حکومت کو پسند نہیں کیا بد دل رہااور صرف تیس پینتیس دن بعد اُس کا انتقال ہوگیا۔ پھر پوری سلطنت اسلامیہ میں بنو اُمیہ کی حکومت ختم اور ابن زبیر   کی حکومت قائم ہوگئی۔ حتی کہ خود شام میں بھی حضرت ابن زبیر   کی طرف سے حضرت ضحاک رضی اللہ عنہ گورنر ہوگئے۔ چند سال کے بعد مروان نے کچھ جمعیت اکٹھی کی اور حضرت ضحاک سے لڑا پھر معاہدہ پھر بد عہدی کرکے اِنہیں شہید کردیا۔ لیکن کچھ ہی دنوں بعد مروان کا بھی خود انتقال ہوگیا یا بیوی نے گلا گھونٹ دیا۔ 
	پھر عبد الملک بن مروان جانشین ہوا۔ وہ اور اُس کا جنرل حجاج بن یوسف بہت کامیاب رہے۔ اُنہوں نے ازسر نو سلطنت بنو اُمیہ قائم کی۔ مکہ مکرمہ میں حضرت ابن زبیر   کو شہید کردیا۔ اس تمہید کا ایک مقصد تو یہ ہے کہ چند سطور میں متقدمین سے لے کر حضرت شاہ ولی اللہ اور شاہ عبد العزیز رحمة اللہ علیہما اور اکابر دیوبند تک کا موقف سامنے آجائے اور یزید کے بارے میں بھی یہ بات آجائے کہ اُس کی تفسیق کی وجہ واقعہ حرہ ہے (جس میں مقتولین کی کثرت کا ذکر بخاری شریف جلد دوم، تفسیر سورہ  اِذَاجَآئَ کَ الْمُنَافِقُوْنَ میں حضرت انس اور زید بن ارقم رضی اللہ عنہما کی روایت میں آتا ہے (اور تاریخ کی سب کتابوں میں موجود ہے) کیونکہ اُس کا انتقال اِسی دوران ہوگیا اور اس بے حرمتی سے توبہ کا ثبوت نہیں ملتا اِس لیے تفسیق اور بعض نے تکفیر بھی کی ہے۔ 
	اِس سے بالاجمال یہ بھی واضح ہورہا ہے کہ یزید کی مقبولیت اُس کے دورِ امارت سے پہلے بھی کم ہی تھی۔ دَور امارت میں ختم ہوگئی۔ بلکہ اہل مدینہ کے ساتھ زیادتی سے مسلمانوں میں اتنی مخالفت بڑھ گئی کہ ایک دفعہ تو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 2 1
3 درس حدیث 4 1
4 امام بخاری اور کوفہ : 5 3
5 امام اعظم کی اخذ کردہ قراء ت : 5 3
6 قرا ئٰ ت ِمتواترہ اور کوفہ : 5 3
7 فقہ حنفی کی بنیاد : 5 3
8 امام شافعی کے قول ِقدیم اور قول ِجدید کی وجہ : 6 3
9 حضرت سعد اور شان ِصدیقیت ........ صدیقیت کا مطلب : 6 3
10 مثال سے وضاحت : 7 3
11 شیطان کا انسانی صورت میں ظاہر ہونا اور حضرت یمان کی شہادت : 7 3
12 کوفہ اور حضرت سلمان : 8 3
13 اپنی نہیں دُوسرے کی تعریف : 9 3
14 محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ کا اِرسال کردہ جواب 10 1
15 ضمیمہ نمبر ١ ........ یزید اور شراب 12 14
16 مدینہ اور اہل ِشام : 14 14
17 ضمیمہ نمبر ٢ ........ قُتِلَ الْحُسَیْنُ بِسَیْفِ جَدِّہِ 16 14
18 ضمیمہ نمبر ٣ ......... بیعت ابن ِعمر رضی اللہ عنہما 20 14
19 لوٹ اور قتل عام : 23 14
20 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 27 1
21 توہین ِ رسالت اور گستاخانِ رسول ۖ کا بدترین انجام 31 1
22 گستاخ یہودی عورت کا انجام : 31 21
23 گستاخ رسول ...... ابن ِخطل کا قتل : 31 21
24 راج پال ہندو کی توہین ِرسالت : 32 21
25 غازی عبد العزیز : 33 21
26 غازی علم الدین شہید کا راج پال پر حملہ : 33 21
27 غازی محمد صدیق شہید : 41 21
28 غازی عبد اللہ شہید : 42 21
29 غازی عبد الرشید شہید : 42 21
30 راہِ عمل : 43 21
31 وفیات 44 1
32 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 45 1
33 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 45 32
34 حب ِجاہ کا مرض : 45 32
35 تصنع و تکلف و ریاکاری : 46 32
36 یک اور مرض : 47 32
37 نبوی لیل ونہار 48 1
38 آنحضرت ۖ کی خصالِ حمیدہ اجا زت ِداخلہ کے بارے میں : 48 37
39 اصلاح ِ نیت اوردین کی دعوت 49 1
40 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
41 تین قسم کے لوگ جنہیں دیکھ کر اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں : 52 40
42 حضرت ابوہریرہ کو تین باتوں کی وصیت : 52 40
43 بقیہ : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 53 20
44 غازی عامر چیمہ شہید کے والد پروفیسر نذیر چیمہ کاانوار مدینہ کے لیے خصوصی انٹرویو 54 1
45 سفرنامہ'' اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس'' 59 1
46 دینی مسائل 60 1
47 ( عیدین کی نماز کا بیان ) 60 46
48 عید کے دن مسنون چیزیں : 60 46
49 اخبار الجامعہ 62 1
50 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 63 45
51 بقیہ : سفرنامہ ''اسیرِ مالٹا حضرت مولانا عزیز گل کانفرنس '' 64 45
Flag Counter