Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2006

اكستان

51 - 64
ثواب کے جس کو وہ دیکھیں گے۔ 
	(٣٧)  حضرت عبد اللہ بن یسر رضی اللہ عنہ سے حضور  ۖ  کا یہ اِرشاد نقل کیا گیا ہے کہ دُعائیں ساری کی ساری رُکی رہتی ہیں، یہاں تک کہ اُس کی ابتداء اللہ کی تعریف اور حضور  ۖ  پر درود سے نہ ہو۔ اگر اِن دونوں کے بعد دُعا کرے گا تو اُس کی دُعا قبول کی جائے گی۔ 
	ف  :  حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ دُعا آسمان اور زمین کے درمیان معلق رہتی ہے اُوپر نہیں چڑھتی یہاں تک کہ حضور اقدس  ۖ  پر درود پڑھے۔ 
	(٣٨)  حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک قصہ نقل کیا گیا ہے جس کے اَخیر میں حضور  ۖ  کا اِرشاد ہے کہ ہلاکت ہے اُس شخص کے لیے جو مجھے قیامت میں نہ دیکھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ وہ کون شخص ہے جو آپ کی زیارت نہ کرے۔ حضور  ۖ  نے فرمایا'' بخیل''۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا بخیل کون؟ حضور  ۖ  نے فرمایا جو میرا نام سُنے اور درود نہ بھیجے۔(فضائل درود شریف ) 
	ف  :  پیغمبر  ۖ  کا نام مبارک آنے پر درود شریف نہ پڑھنے پر کتنی سخت محرومی کی وعید ہے۔ 
	(٣٩)  حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے منقول ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم  ۖ  ایک مرتبہ منبر پر چڑھے۔ جب پہلے درجہ پر قدم رکھا تو فرمایا آمین، پھر دوسرے درجہ پر قدم رکھا تو فرمایا آمین، پھر تیسرے درجہ پر قدم رکھا تو فرمایا آمین۔ پھر اِرشاد فرمایا کہ میرے پاس جبرئیل علیہ السلام آئے تھے۔ اُنہوں نے کہا اے محمد (ۖ) جو شخص رمضان کو پائے اور اُس کی مغفرت نہ کی جائے، اللہ اُس کو ہلاک کرے، میں نے کہا آمین۔ اور وہ شخص کہ جس نے ماں باپ یا اُن میں سے ایک کا زمانہ پایا ہو پھر بھی جہنم میں داخل ہوگیا ہو (یعنی اُن کی ناراضی کی وجہ سے) اللہ اُس کو ہلاک کرے ،میں نے کہا آمین۔ اور جس کے سامنے آپ کا ذکر مبارک آئے اور وہ درود نہ پڑھے اللہ اُس کو ہلاک کرے ،میں نے کہا آمین۔ (فضائل درود شریف  ص  ٧٥)
	ف  :  حضرت جبرئیل علیہ السلام کی بد دُعا اور سرورکائنات نبی الرحمة  ۖ  کی آمین کے بعد یہ     بد دُعائیں جتنی سخت اور شدید ہوگئی ہیں بس اللہ تعالیٰ ہی اپنی رحمت سے ہمیں اِن بد دُعائوں سے محفوظ      فرمائے، آمین۔ 
	(٤٠)  زادُ السعید میں بروایت طبرانی رسول اللہ  ۖ  کا یہ اِرشاد نقل کیا ہے کہ جو شخص مجھ پر درود
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت عمر نے کوفہ آباد کیا ،اُس کی آبادی ایک لاکھ تک پہنچ گئی : 6 3
5 کوفہ اور بصرہ کے نحوی : 6 3
6 قرآن پاک کو جمع کرنے والے حضرات کے لیے حضرت عثمان غنی کی ہدایت : 6 3
7 حضرت عمر کی نظر میں دینی مدارس کی اہمیت : 7 3
8 دینی تعلیم کے لیے حضرت ابن مسعود کو کوفہ بھیج دیا : 7 3
9 حضرت معاویہ کے نام حضرت عمر کا حکم نامہ 7 3
10 حضرت ابن ِمسعود کی تعلیمی خدمات پر حضرت علی کی رائے : 8 3
11 ہل ِ بدر اور کوفہ : 9 3
12 حضرت علی کا جنگ ِصفین کے موقع پر حضرت معاویہ کو جواب : 9 3
13 حضرت عثمان غنی کے زمانہ میں اہل بدر کی تعداد سو تھی : 9 3
14 صرف کوفہ میں صحابہ کی تعداد پندرہ سو ہوگئی 9 3
15 قرقیسیہ میں صحابہ کی تعداد : 10 3
16 امام بخاری اور کوفہ : 10 3
17 مسلکِ حنفی کا مرکز بھی کوفہ ہے : 10 3
18 قراء ٰ ت ِ متواترہ اور کوفہ : 11 3
19 مسلکِ حنفی کی بنیاد حضرت عمر حضرت علی اور حضرت ابن مسعود ہیں 11 3
20 یزید کے بارے میں اکابر اہل سنت والجماعت کا مسلک 12 1
21 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 18 1
22 توہین ِ رسالت اور گستاخانِ رسول ۖ کا بدترین انجام 24 1
23 تحفظ ناموسِ رسالت کی شرعی حیثیت : 24 22
24 شرعی سزا کا نفاذ ممکن نہ ہو تو کیا حکم ہے؟ 27 22
25 جس کمپنی کا توہین سے تعلق نہ ہو اُس کے بائیکاٹ کا کیا حکم ہے 28 22
26 محافل ِقراء ت کی شرعی حیثیت 29 1
27 قراء ت ِ قرآن کے متبادل جائز طریقے : 33 26
28 حضرت مولانا سےّد اسعد صاحب مدنی کی شخصیت وخدمات 34 1
29 امیر ہند میں قومی و ملی خدمت کا جذبہ : 34 28
30 امیر ہند کی خدمات ِ جلیلہ کا اجمالی تذکرہ : 34 28
31 امیر ہند کی حکمت عملی : 35 28
32 مسلمانوں کی اقصادی بحالی کے پروگرام کا پس منظر : 35 28
33 مسلم فنڈ ٹرسٹ (بِلاسود بینکاری) کا قیام : 36 28
34 مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے چند اہم اقدامات : 37 28
35 فسادات کی روک تھام : 38 28
36 مسئلہ آسام : 39 28
37 مسئلہ کشمیر : 39 28
38 مسلم اَوقاف کی حفاظت : 39 28
39 مساجد و مقابر کا تحفظ : 40 28
40 اُردوزبان کا تحفظ : 40 28
41 تحفظ ِحرمین : 40 28
42 بابری مسجد : 41 28
43 امداد و وظائف : 41 28
44 مسلم پرسنل لاء : 42 28
45 مسئلہ اِرتداد : 42 28
46 مسلک ِدیوبند کے محافظ اور سلوک و اِرشاد کے امام 43 1
47 فضائل ِ درود شریف 45 1
48 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 53 1
49 عورتوں کے عیوب اور امراض 53 48
50 مال کی محبت : 53 48
51 نبوی لیل ونہار 55 1
52 آنحضرت ۖ کی عادات ِطیبہ گفتگو میں : 55 51
53 گلدستہ ٔ احادیث 57 1
54 تین چیزیں جو صدقہ ٔ جاریہ ہیں : 57 53
55 تین چیزیں جو لعنت کا سبب ہیں : 59 53
56 تین شخص جن کے قریب رحمت کے فرشتے نہیں آتے : 60 53
57 دینی مسائل 61 1
58 ( جمعہ کی نماز کا بیان ) 61 57
59 جمعہ کے خطبہ کے مسائل : 61 57
60 خطبہ کے واجبات : 61 57
61 خطبہ کی سنتیں اور مستحبات 61 57
Flag Counter