ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2006 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلس ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) حضرت عمر نے کوفہ آباد کیا۔ کوفہ حدیث فقہ قراء ت اور نحو کا مرکز تھا۔ کوفہ میں پندرہ سو صحابہ کرام آباد ہوئے ۔ فقہ حنفی کا مدار حضرت عمر حضرت علی اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہم ہیں امام بخاری ا ور کوفہ ۔ دُنیا میں فقہ حنفی کے پیروکار سب سے زیادہ ہیں ( تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) کیسٹ نمبر٤٩ سائیڈ بی ( ١٩٨٥ ۔ ٧۔١٩ ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیرخلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! رسول اللہ ۖ نے جن صحابہ کرام کی تعریف کی ہے ، اُن میں حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا اسم گرامی آتا ہے۔ اور بات یہ چل رہی تھی کہ ایک صاحب مدینہ منورہ آئے اور اُنہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ میرے واسطے تو یہ سبب بنادے کہ کوئی اچھا آدمی ہو جس سے میری ملاقات ہوجائے تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اِن کی ملاقات ہوگئی۔ حضرت ابوہریرہ نے تعریف کی حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی جو عشرہ مبشرہ میں تھے اور یہ صاحب کوفہ سے آئے تھے، اور کوفہ میں حضرت سعد رضی اللہ عنہ موجود تھے۔ حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی تعریف کی کہ وہ بھی کوفہ میں موجود ہیں۔ حضرت عمار ابن یاسر رضی اللہ عنہ کی تعریف کی کہ وہ بھی کوفہ میں موجود ہیں۔ عمار ابن یاسر رضی اللہ عنہ کے متعلق جو حدیثیں ہیں وہ الگ ہیں، باقی ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے