Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2006

اكستان

29 - 64
محافل ِقراء ت کی شرعی حیثیت 
(  حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب  )
	بسم اللہ حامدا و مصلیا !  محافل قراء ت جس طرح سے ہمارے معاشرے میں رائج ہوچکی ہیں لوگوں کے ذہنوں میں اِس کی شرعی حیثیت کے بارے میں سوال اُٹھتا رہتا ہے۔ بعض وجوہ سے اِس کے جواز پر اطمینان نہ تھا جس کا بعض حضرات کے سامنے اظہار بھی کیا۔ بعض اہل علم حضرات نے تقریباً دو سال قبل اِس بارے میں ایک استفتاء بھی مرتب کرکے دیا لیکن دیگر مصروفیات کی وجہ سے اِس پر لکھنے کا موقع نہیں ملا۔ اِسی دوران جامعہ دار العلوم اسلامیہ لاہور کی جانب سے محافل قراء ت کے عنوان سے حضرت مولانا مفتی جمیل احمد تھانوی رحمہ اللہ کا ایک مقالہ تقسیم کیا گیا۔ اس رسالہ کے بعض مندرجات سے اتفاق نہ ہوا لیکن پھر بھی کچھ لکھا نہ جاسکا۔ ابھی چند دن پہلے جامعہ صدیقیہ لاہور کے اُستاد قاری حبیب الرحمن سلمہ نے'' محفل قراء ت ''کے نام سے ایک رسالہ چھپواکر تقسیم کیا۔ ایک نسخہ مجھے بھی دیا۔ اب اور کاموں کو مؤخر کرکے میں بنام ِخدا محض ضروری بات لکھنے پر اکتفاء کرتا ہوں۔    وَاللّٰہُ یَھْدِی السَّبِیْلَ۔
	قاری حبیب الرحمن صاحب لکھتے ہیں  : 
''رسول اللہ  ۖ  کے دورِ اقدس میں قراء ت قرآن، سماع قرآن اور مدارسہ قرآن کی مثالیں ملتی ہیں، گو محفل قراء ت کی مروجہ صورت تو اُس وقت نہ تھی مگر ایک جگہ جمع ہوکر ایک قاری تلاوت کرے اور باقی سنیں اور اسی طرح قرآن کریم کے حلقے لگیں اور حلقے میں شریک ہر ایک آدمی پڑھے اور باقی سنیں اِس کا ثبوت حدیث سے ملتا ہے۔'' (محفل قراء ت صفحہ  ٢) 
	قاری صاحب کی یہ بات درست ہے کہ محفل قراء ت کی مروجہ صورت رسول اللہ  ۖ  کے دور میں نہ تھی۔ بلکہ ہم کہتے ہیں کہ زمانہ خیر القرون میں بھی نہ تھی۔ اس سے یہ سوال خود بخود پیدا ہوتا ہے کہ پھر محفل قراء ت کی مروجہ صورت کے جواز کی کیا دلیل ہے؟ 
	-1  ہم کہتے ہیں کہ محفل قراء ت کی مروجہ صورت کے جواز کی کوئی دلیل موجود نہیں اور دیگر مفاسد سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت عمر نے کوفہ آباد کیا ،اُس کی آبادی ایک لاکھ تک پہنچ گئی : 6 3
5 کوفہ اور بصرہ کے نحوی : 6 3
6 قرآن پاک کو جمع کرنے والے حضرات کے لیے حضرت عثمان غنی کی ہدایت : 6 3
7 حضرت عمر کی نظر میں دینی مدارس کی اہمیت : 7 3
8 دینی تعلیم کے لیے حضرت ابن مسعود کو کوفہ بھیج دیا : 7 3
9 حضرت معاویہ کے نام حضرت عمر کا حکم نامہ 7 3
10 حضرت ابن ِمسعود کی تعلیمی خدمات پر حضرت علی کی رائے : 8 3
11 ہل ِ بدر اور کوفہ : 9 3
12 حضرت علی کا جنگ ِصفین کے موقع پر حضرت معاویہ کو جواب : 9 3
13 حضرت عثمان غنی کے زمانہ میں اہل بدر کی تعداد سو تھی : 9 3
14 صرف کوفہ میں صحابہ کی تعداد پندرہ سو ہوگئی 9 3
15 قرقیسیہ میں صحابہ کی تعداد : 10 3
16 امام بخاری اور کوفہ : 10 3
17 مسلکِ حنفی کا مرکز بھی کوفہ ہے : 10 3
18 قراء ٰ ت ِ متواترہ اور کوفہ : 11 3
19 مسلکِ حنفی کی بنیاد حضرت عمر حضرت علی اور حضرت ابن مسعود ہیں 11 3
20 یزید کے بارے میں اکابر اہل سنت والجماعت کا مسلک 12 1
21 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 18 1
22 توہین ِ رسالت اور گستاخانِ رسول ۖ کا بدترین انجام 24 1
23 تحفظ ناموسِ رسالت کی شرعی حیثیت : 24 22
24 شرعی سزا کا نفاذ ممکن نہ ہو تو کیا حکم ہے؟ 27 22
25 جس کمپنی کا توہین سے تعلق نہ ہو اُس کے بائیکاٹ کا کیا حکم ہے 28 22
26 محافل ِقراء ت کی شرعی حیثیت 29 1
27 قراء ت ِ قرآن کے متبادل جائز طریقے : 33 26
28 حضرت مولانا سےّد اسعد صاحب مدنی کی شخصیت وخدمات 34 1
29 امیر ہند میں قومی و ملی خدمت کا جذبہ : 34 28
30 امیر ہند کی خدمات ِ جلیلہ کا اجمالی تذکرہ : 34 28
31 امیر ہند کی حکمت عملی : 35 28
32 مسلمانوں کی اقصادی بحالی کے پروگرام کا پس منظر : 35 28
33 مسلم فنڈ ٹرسٹ (بِلاسود بینکاری) کا قیام : 36 28
34 مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے چند اہم اقدامات : 37 28
35 فسادات کی روک تھام : 38 28
36 مسئلہ آسام : 39 28
37 مسئلہ کشمیر : 39 28
38 مسلم اَوقاف کی حفاظت : 39 28
39 مساجد و مقابر کا تحفظ : 40 28
40 اُردوزبان کا تحفظ : 40 28
41 تحفظ ِحرمین : 40 28
42 بابری مسجد : 41 28
43 امداد و وظائف : 41 28
44 مسلم پرسنل لاء : 42 28
45 مسئلہ اِرتداد : 42 28
46 مسلک ِدیوبند کے محافظ اور سلوک و اِرشاد کے امام 43 1
47 فضائل ِ درود شریف 45 1
48 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 53 1
49 عورتوں کے عیوب اور امراض 53 48
50 مال کی محبت : 53 48
51 نبوی لیل ونہار 55 1
52 آنحضرت ۖ کی عادات ِطیبہ گفتگو میں : 55 51
53 گلدستہ ٔ احادیث 57 1
54 تین چیزیں جو صدقہ ٔ جاریہ ہیں : 57 53
55 تین چیزیں جو لعنت کا سبب ہیں : 59 53
56 تین شخص جن کے قریب رحمت کے فرشتے نہیں آتے : 60 53
57 دینی مسائل 61 1
58 ( جمعہ کی نماز کا بیان ) 61 57
59 جمعہ کے خطبہ کے مسائل : 61 57
60 خطبہ کے واجبات : 61 57
61 خطبہ کی سنتیں اور مستحبات 61 57
Flag Counter