Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2006

اكستان

59 - 64
	ف  :  حدیث پاک میں جو بتلایا گیا ہے کہ کسی بھی مسلمان کا دل تین چیزوں میں خیانت نہیں کرتا اِس کا مطلب (واللہ اعلم) یہ ہے کہ یہ تین چیزیں ایسی ہیں کہ ہر مسلمان کی شان یہ ہونی چاہیے کہ یہ اُس میں پائی جائیں اور کوئی بھی اِن سے خالی نہ رہے۔ 
	اخلاص کا مطلب یہ ہے کہ بندہ جو عمل کرے وہ محض اللہ تعالی کی خوشنودی اور اُس کی رضا کے لیے کرے، اِس کے علاوہ اُس کا کوئی اور مقصد نہ ہو۔ 
	مسلمانوں کے ساتھ نصیحت و خیرخواہی یہ ہے کہ حتی المقدور اپنے دوسرے بھائیوں کو بھلائی کی نصیحت کرتا رہے اور اُنہیں سیدھی راہ پر لگانے کی کوشش کرتا رہے۔ نیز دُنیاوی اعتبار سے اُن کی اعانت و امداد اور ہر مشکل و پریشانی میں خبرگیری کرتا رہے اور اُن کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ 
	مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑنے کے معنی یہ ہیں کہ زندگی کے ہر مرحلہ پر اجتماعیت کے اُصول پر کاربند رہے اور اپنے آپ کو کبھی انفرادیت کی راہ پر نہ ڈالے۔ علماء ِ حق کے متفقہ عقائد ِ صحیحہ اور اعمالِ صالحہ کی موافقت کرتا رہے اور اُن کی جماعت ِحق کے ساتھ جڑا رہے۔ جمعہ و جماعت وغیرہ میں اُن لوگوں کے ہمراہ رہ کر اجتماعیت کو فروغ دے تاکہ اسلامی طاقت و قوت میں بھی اضافہ ہو اور رحمت ِخداوندی کے نزول کا سبب بھی ہو، کیونکہ جماعت پر خدا کی رحمت ہوتی ہے ۔ جو جماعت کے ساتھ رہے گا اُس پر رحمت بھی ہوگی اور وہ جماعت کی برکتیں بھی حاصل کرے گا۔ 
تین چیزیں جو لعنت کا سبب ہیں  :
عَنْ مُّعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:اِتَّقُوا الْمَلَاعِنَ الثَّلٰثَةَ  اَلْبَرَازُ فِی الْمَوَارِدِ، وَقَارِعَةِ الطَّرِیْقِ، وَالظِّلِّ'' (ابوداود ج١ ص٥   ابن ماجہ ص٢٨۔ مشکوٰة ص٤٣) 
''حضرت معاذ بن جبل  فرماتے ہیں کہ رسول ِاکرم  ۖ  نے فرمایا : تم ایسی تین چیزوں سے بچو جو لعنت کا سبب بنتی ہیں: (١) گھاٹوں پر پیشاب پاخانہ کرنے سے (٢) راستے کے درمیان پیشاب پاخانہ کرنے سے (٣) سایہ کی جگہ پیشاب پاخانہ کرنے سے''۔
 	ف  :   اس حدیث پاک کی تشریح پہلے گزرچکی ہے جس میں بتلایا گیا تھا کہ مذکورہ مقامات ایسے ہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت عمر نے کوفہ آباد کیا ،اُس کی آبادی ایک لاکھ تک پہنچ گئی : 6 3
5 کوفہ اور بصرہ کے نحوی : 6 3
6 قرآن پاک کو جمع کرنے والے حضرات کے لیے حضرت عثمان غنی کی ہدایت : 6 3
7 حضرت عمر کی نظر میں دینی مدارس کی اہمیت : 7 3
8 دینی تعلیم کے لیے حضرت ابن مسعود کو کوفہ بھیج دیا : 7 3
9 حضرت معاویہ کے نام حضرت عمر کا حکم نامہ 7 3
10 حضرت ابن ِمسعود کی تعلیمی خدمات پر حضرت علی کی رائے : 8 3
11 ہل ِ بدر اور کوفہ : 9 3
12 حضرت علی کا جنگ ِصفین کے موقع پر حضرت معاویہ کو جواب : 9 3
13 حضرت عثمان غنی کے زمانہ میں اہل بدر کی تعداد سو تھی : 9 3
14 صرف کوفہ میں صحابہ کی تعداد پندرہ سو ہوگئی 9 3
15 قرقیسیہ میں صحابہ کی تعداد : 10 3
16 امام بخاری اور کوفہ : 10 3
17 مسلکِ حنفی کا مرکز بھی کوفہ ہے : 10 3
18 قراء ٰ ت ِ متواترہ اور کوفہ : 11 3
19 مسلکِ حنفی کی بنیاد حضرت عمر حضرت علی اور حضرت ابن مسعود ہیں 11 3
20 یزید کے بارے میں اکابر اہل سنت والجماعت کا مسلک 12 1
21 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 18 1
22 توہین ِ رسالت اور گستاخانِ رسول ۖ کا بدترین انجام 24 1
23 تحفظ ناموسِ رسالت کی شرعی حیثیت : 24 22
24 شرعی سزا کا نفاذ ممکن نہ ہو تو کیا حکم ہے؟ 27 22
25 جس کمپنی کا توہین سے تعلق نہ ہو اُس کے بائیکاٹ کا کیا حکم ہے 28 22
26 محافل ِقراء ت کی شرعی حیثیت 29 1
27 قراء ت ِ قرآن کے متبادل جائز طریقے : 33 26
28 حضرت مولانا سےّد اسعد صاحب مدنی کی شخصیت وخدمات 34 1
29 امیر ہند میں قومی و ملی خدمت کا جذبہ : 34 28
30 امیر ہند کی خدمات ِ جلیلہ کا اجمالی تذکرہ : 34 28
31 امیر ہند کی حکمت عملی : 35 28
32 مسلمانوں کی اقصادی بحالی کے پروگرام کا پس منظر : 35 28
33 مسلم فنڈ ٹرسٹ (بِلاسود بینکاری) کا قیام : 36 28
34 مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے چند اہم اقدامات : 37 28
35 فسادات کی روک تھام : 38 28
36 مسئلہ آسام : 39 28
37 مسئلہ کشمیر : 39 28
38 مسلم اَوقاف کی حفاظت : 39 28
39 مساجد و مقابر کا تحفظ : 40 28
40 اُردوزبان کا تحفظ : 40 28
41 تحفظ ِحرمین : 40 28
42 بابری مسجد : 41 28
43 امداد و وظائف : 41 28
44 مسلم پرسنل لاء : 42 28
45 مسئلہ اِرتداد : 42 28
46 مسلک ِدیوبند کے محافظ اور سلوک و اِرشاد کے امام 43 1
47 فضائل ِ درود شریف 45 1
48 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 53 1
49 عورتوں کے عیوب اور امراض 53 48
50 مال کی محبت : 53 48
51 نبوی لیل ونہار 55 1
52 آنحضرت ۖ کی عادات ِطیبہ گفتگو میں : 55 51
53 گلدستہ ٔ احادیث 57 1
54 تین چیزیں جو صدقہ ٔ جاریہ ہیں : 57 53
55 تین چیزیں جو لعنت کا سبب ہیں : 59 53
56 تین شخص جن کے قریب رحمت کے فرشتے نہیں آتے : 60 53
57 دینی مسائل 61 1
58 ( جمعہ کی نماز کا بیان ) 61 57
59 جمعہ کے خطبہ کے مسائل : 61 57
60 خطبہ کے واجبات : 61 57
61 خطبہ کی سنتیں اور مستحبات 61 57
Flag Counter