ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2006 |
اكستان |
|
٣٩ سال کے اِس طویل عرصہ میں اِدارے کا ترقیاتی سفر مخلصانہ جدوجہد کے زیر سایہ کامیابی کی منزلیں طے کررہا ہے۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد تمام تعمیری اور ترقیاتی پروگراموں کو عملی جامہ پہنانا، کمزور طبقوں کو مضبوط کرنا، اُن میں آبرومندی کے ساتھ جذبے کو بیدار کرنا اور مسلم معاشرے کے معاشی استحکام کو تقویت دینا ہے۔ نوٹ : صدیوں بعد عَالَم اسلام میں یہ بلاسود بینکاری کا نظام پہلی مرتبہ ایک منظم تحریک کی شکل میں عملًا دُنیا کے سامنے پیش کیا گیا جو آج تک بڑی بڑی مسلم حکومتیں نہ کرسکیں۔ تاحال پوری دُنیا میں یہ اِدارہ منفرد ہے۔ مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے چند اہم اقدامات : (١) پبلک نرسری سکول : مسلم فنڈ دیوبند نے ١٩٧١ء میں سب سے پہلے دیوبند میں'' پبلک نرسری سکول'' قائم کیا جس میں مسلم بچوں اور بچیوں میں اسلامی اور دینی رُجحانات بیدار کرکے ذہن سازی کی جاتی ہے۔ اس طرح دُنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی اقدار کی بقا بھی اِس سکول کا بنیادی مقصد ہے۔ اس سکول میں سیکنڈری کلاس تک تعلیم دی جاتی ہے۔ (٢) مسلم فنڈ کمرشل انسٹیٹیوٹ : مسلم فنڈ دیوبند نے اگر ایک طرف مسلم معاشرے میں اقتصادی توانائی کے لیے کام کیا تو دوسری طرف مسلم نوجوانوں کو خود اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا حوصلہ بھی بخشا۔ اس کے لیے ١٩٨٠ء میں ''مسلم فنڈ کمرشل انسٹیٹیوٹ'' کے نام سے ٹائپنگ کالج کا آغاز کیا جس نے عربی، انگریزی، ہندی اور اُردو کے ٹائپسٹ تیار کرنے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا اور سینکڑوں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے معاشی مسائل کا حل پیش کیا۔ عربی کے باقاعدہ ٹائپسٹ تیار کرنے کا یہ ہندوستان میں پہلا اور واحد ادارہ ہے۔ عربی ٹائپنگ سیکھنے والا نوجوان آج صرف ایشیائی مسلم ممالک میں ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں بھی امپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرنے والی فرموں میں کام کررہا ہے اور باعزت طور پر زندگی گزاررہا ہے۔ (٣) مسلم فنڈ کیرئیر گائیڈ سنٹر : یہ یونٹ بھی نوجوانوں میں خود اعتمادی کے ساتھ اُن کے مستقبل کی صورت گری کرنے میں بڑا نمایاں رَول ادا کررہا ہے۔ یہاں پر انگریزی سکولز و کالجز میں پڑھنے والے طلباء کی ذہن سازی کی جاتی ہے تاکہ مستقبل میں موزوں کورس یاٹریڈاور ملازمت کا انتخاب کر سکیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اکثر طلباء بروقت معلوما ت اورصحیح رہنمائی ہونے کی وجہ سے اہلیت رکھنے کے باوجود بھی اچھے اور بہتر مواقع گنوادیتے ہیں مگراِس سینڑ نے مایوس اور کم حوصلہ طلباء میں جوش اور ایک نئے ولو لے کو فروغ دیا ۔بحمد اللہ اس سے بہتر اور اُمید