Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2006

اكستان

20 - 64
 اللہ تعالیٰ نے چند آیتیں نازل فرمائیں جن کا ترجمہ یہ ہے۔ حال عیسٰی  کا نزدیک اللہ کے مثل آدم   کے ہے ،پیدا کیا اُن کو اللہ نے مٹی سے اور کہا موجود ہو ،وہ پیدا ہوگئے۔ حق تیرے رب کی طرف سے ہے اِس میں کچھ شبہ مت کر (حضور  ۖ  کو شک کیسے ہوسکتا تھا۔ پس مراد یہ ہے کہ آپ کی اُمت کو کسی طرح کا شبہ نہ ہو) پھر جو کوئی جھگڑے تجھ سے اِس بات میں تو کہدے کہ آئو ہم بلادیں اپنے بیٹے اور اپنی عورتوں کو اور تم بلائو اپنے بیٹوں اور اپنی عورتوں کو اور خود ہم بھی آویں اور تم بھی آئو اور پھر کریں لعنت اللہ کی جھوٹوں پر۔ حضور  ۖ  نے یہ آیتیں سنادیں۔ اُنہوں نے مضمونِ آیتوں کا اقرار نہ کیا اور مباہلہ کے بارہ میں کہا کہ کل اِس بارہ میں ہم آکر گفتگو کریں گے۔ اپنے مکان پرجاکر اپنے سردار سے جس کا نام عاقب تھا پوچھا کہ تیری کیا رائے ہے؟ اُس نے جواب دیا کہ اے گروہ نصاریٰ تم خوب جانتے ہو کہ محمد ( ۖ ) پیغمبر برحق ہیں اور جو پیغمبر سے مباہلہ کرتا ہے بیشک تباہ ہوجاتا ہے ،مباہلہ مت کرو۔
 	مباہلہ اِسے کہتے ہیں کہ لوگ جو آپس میں کسی بات پر جھگڑتے ہوں یکجا ہوکر بہت اچھی طرح مبالغہ سے اللہ سے دُعا کریں کہ جو باطل پر ہو اُس پر خدا تعالیٰ کی لعنت اُترے اور وہ تباہ ہوجاوے اور مباہلہ میں زیادہ مبالغہ کی صورت یہ ہے کہ دونوں طرف کے لوگ اپنی اولاد اور عورتوں کو مباہلہ کی جگہ حاضر کریں اللہ نے ایسا ہی مباہلہ کا حکم دیا تھا۔ دوسرے دن نصاریٰ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آنحضرت  ۖ  مع حضرت علی و جناب سیدة النساء فاطمہ و حضرات حسنین کے تشریف لائے اور اِن سے فرمایا کہ میری دُعا کے ساتھ آمین کہنا۔ عیسائی اِن پنجتن پاک کی مبارک اور منور صورت دیکھ کر گھبرائے اور ابوالحارث بن علقمہ نے کہا کہ یہ لوگ ایسے نظر پڑتے ہیں کہ اگر خدائے تعالیٰ سے پہاڑ کے ٹل جانے کی دُعا کریں تو پہاڑ ٹل جاوے ،ہرگز اِن سے مباہلہ نہ کرو۔ پس نصاریٰ نے مباہلہ نہ کیا اور نہ اسلام لائے اور اسلام کی ماتحتی اختیار کی اور جزیہ دینا قبول کیا۔ حضور  ۖ  نے فرمایا کہ اگر یہ لوگ مباہلہ کرتے تو سب بندر اور سُوَر ہوجاتے اور یہ جنگل اِن پر آگ برساتا اور ایک سال میں پردہ زمین پر ان کا نام و نشان نہ رہتا سب تباہ ہوجاتے۔ اور اشعة اللمعات میں ہے کہ آپ  ۖنے فرمایا کہ پرندے بھی درختوں پر جل جاتے (یعنی اِن کے وبال سے اِس مقام میں اِس قدر عذاب آتا) حضور  ۖ  نے جو لوگ آیت میں مراد تھے اُن کو ہمراہ لیا تھا جن سے کہ آپ کو بہت محبت تھی۔ ایسے موقع پر اپنے پیاروں کو لے جانا بڑے سچے اور قوی حجت والے کا کام ہے۔ یہ بڑا عظیم الشان حضور  ۖ  کا معجزہ ہے کہ نہ ہتھیار ہیں نہ روپیہ خرچ ہوتا ہے فقط زبان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت عمر نے کوفہ آباد کیا ،اُس کی آبادی ایک لاکھ تک پہنچ گئی : 6 3
5 کوفہ اور بصرہ کے نحوی : 6 3
6 قرآن پاک کو جمع کرنے والے حضرات کے لیے حضرت عثمان غنی کی ہدایت : 6 3
7 حضرت عمر کی نظر میں دینی مدارس کی اہمیت : 7 3
8 دینی تعلیم کے لیے حضرت ابن مسعود کو کوفہ بھیج دیا : 7 3
9 حضرت معاویہ کے نام حضرت عمر کا حکم نامہ 7 3
10 حضرت ابن ِمسعود کی تعلیمی خدمات پر حضرت علی کی رائے : 8 3
11 ہل ِ بدر اور کوفہ : 9 3
12 حضرت علی کا جنگ ِصفین کے موقع پر حضرت معاویہ کو جواب : 9 3
13 حضرت عثمان غنی کے زمانہ میں اہل بدر کی تعداد سو تھی : 9 3
14 صرف کوفہ میں صحابہ کی تعداد پندرہ سو ہوگئی 9 3
15 قرقیسیہ میں صحابہ کی تعداد : 10 3
16 امام بخاری اور کوفہ : 10 3
17 مسلکِ حنفی کا مرکز بھی کوفہ ہے : 10 3
18 قراء ٰ ت ِ متواترہ اور کوفہ : 11 3
19 مسلکِ حنفی کی بنیاد حضرت عمر حضرت علی اور حضرت ابن مسعود ہیں 11 3
20 یزید کے بارے میں اکابر اہل سنت والجماعت کا مسلک 12 1
21 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 18 1
22 توہین ِ رسالت اور گستاخانِ رسول ۖ کا بدترین انجام 24 1
23 تحفظ ناموسِ رسالت کی شرعی حیثیت : 24 22
24 شرعی سزا کا نفاذ ممکن نہ ہو تو کیا حکم ہے؟ 27 22
25 جس کمپنی کا توہین سے تعلق نہ ہو اُس کے بائیکاٹ کا کیا حکم ہے 28 22
26 محافل ِقراء ت کی شرعی حیثیت 29 1
27 قراء ت ِ قرآن کے متبادل جائز طریقے : 33 26
28 حضرت مولانا سےّد اسعد صاحب مدنی کی شخصیت وخدمات 34 1
29 امیر ہند میں قومی و ملی خدمت کا جذبہ : 34 28
30 امیر ہند کی خدمات ِ جلیلہ کا اجمالی تذکرہ : 34 28
31 امیر ہند کی حکمت عملی : 35 28
32 مسلمانوں کی اقصادی بحالی کے پروگرام کا پس منظر : 35 28
33 مسلم فنڈ ٹرسٹ (بِلاسود بینکاری) کا قیام : 36 28
34 مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے چند اہم اقدامات : 37 28
35 فسادات کی روک تھام : 38 28
36 مسئلہ آسام : 39 28
37 مسئلہ کشمیر : 39 28
38 مسلم اَوقاف کی حفاظت : 39 28
39 مساجد و مقابر کا تحفظ : 40 28
40 اُردوزبان کا تحفظ : 40 28
41 تحفظ ِحرمین : 40 28
42 بابری مسجد : 41 28
43 امداد و وظائف : 41 28
44 مسلم پرسنل لاء : 42 28
45 مسئلہ اِرتداد : 42 28
46 مسلک ِدیوبند کے محافظ اور سلوک و اِرشاد کے امام 43 1
47 فضائل ِ درود شریف 45 1
48 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 53 1
49 عورتوں کے عیوب اور امراض 53 48
50 مال کی محبت : 53 48
51 نبوی لیل ونہار 55 1
52 آنحضرت ۖ کی عادات ِطیبہ گفتگو میں : 55 51
53 گلدستہ ٔ احادیث 57 1
54 تین چیزیں جو صدقہ ٔ جاریہ ہیں : 57 53
55 تین چیزیں جو لعنت کا سبب ہیں : 59 53
56 تین شخص جن کے قریب رحمت کے فرشتے نہیں آتے : 60 53
57 دینی مسائل 61 1
58 ( جمعہ کی نماز کا بیان ) 61 57
59 جمعہ کے خطبہ کے مسائل : 61 57
60 خطبہ کے واجبات : 61 57
61 خطبہ کی سنتیں اور مستحبات 61 57
Flag Counter