ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2005 |
اكستان |
|
جناب پرویز مشرف صاحب اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران لاطینی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر مبشر احمد قادیانی کے گھر نجی دعوت پر گئے ۔چونکہ ڈاکٹر مبشر احمد قادیانی ہے اس لیے مہمانوں کی زیادہ تعداد قادیانیوں پر مشتمل تھی جس میں اکثریت بھارت سے تعلق رکھنے والے قادیانیوں کی تھی ۔اتنے بھارتی قادیانی واشنگٹن کی کسی پاکستانی تقریب میں پہلے نہیں دیکھے گئے ۔ قادیانی لیڈر شپ بھی شریک مجلس تھی ۔ڈاکٹر مبشر قادیانی کی بیوی سعدیہ واشنگٹن میں ایک بیباک انتہائی فیشن ایبل اورلبرل خاتون کی شہرت رکھتی ہیں اورواشنگٹن ایریا میں کئی فیشن شو کروا چکی ہے۔کسی پاکستانی سربراہِ مملکت کا امریکہ میں ایک پرائیویٹ شہری کی دعوت میں اس طرح شرکت کرنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور واشنگٹن میں اس پاور لنچ کے متعلق چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ۔اس دعوت میں انڈیا اور دوسرا غیر ملکی میڈیا مدعوتھا۔ لیکن مقامی پاکستانی میڈیا کو بری طرح نظرانداز کیا گیا ۔ صرف مبشر کے ذاتی دوست صحافی شریک ہوئے۔ مبشر کا کہنا ہے کہ میں نے دعوت نامے ایمبیسی حکام کو دئیے ۔آگے انہوں نے نہیں پہنچائے ۔ ( روزنامہ تکبیر ١٥دسمبر ٢٠٠٤ئ) ٤۔ یہی لبرل فیشن ایبل قادیانی خاتون سعدیہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ جناب چوہدری پرویز الٰہی کی مشیرِ تعلیم ہیں۔ ٥۔ اسی قادیانی ڈاکٹر مبشر کے قادیانی والد اسلم کے نام پر'' اُونچی کھرولیاں (تحصیل ڈسکہ )'' کا نام''اسلم پورہ'' پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے رکھا ہے ۔تاحال نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کیا۔ قومی رہنمائوں ودینی شخصیات سے وعدہ کرکے پور اکرتے نظر نہیں آتے۔ ٦۔ قومی اخبارات میں خبر چھپی ہے کہ برطانیہ سے قادیانی غلط ترجمہ والا قرآن مجید لا کر پاکستان میں تقسیم کرکے مذہبی منافرت اور اشتعال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزارتِ مذہبی اُمور نے وزارتِ تجارت ، وزارت ِداخلہ اورسی بی آر کو لیٹر بھیجا ہے کہ وہ اس کا انسداد کریں۔ ٧۔ لیکن سی بی آر کا چیئرمین ملک ریاض جو کہ دوالمیال ضلع چکوال کی مَلک برادری سے تعلق رکھتا ہے خود سکہ بند قادیانی ہے ۔ ٨۔ نادرا کا ایک ڈی جی (ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس ) مبینہ طور پر سکہ بند قادیانی ہے۔ ٩۔ پاسپورٹ سے مذہب کا خانہ حذف کرانا قادیانی سرگرمیوں کا تازہ شاہکار کارنامہ ہے۔ ہمارے