Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2004

اكستان

50 - 65
خلاف ہے لاتزروازة وزر اُخری  کوئی کسی کے گناہ کا بوجھ نہ اُٹھائے گا۔یا اگر کہے یا اللہ میرے فلاں رشتہ دار میت یا فلاں میت کو عذاب دے تو جس بددعا کو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی  ۖ  کے ذریعہ منع کردیا ہے اس کو قبول کیوں کریں گے (ہاں بعض مواقع مستثنٰی بھی ہو سکتے ہیں جو اللہ چاہے)۔ 
	 دوم     :   یہ کہ ایصال ِثواب میں تو آدمی ثو اب بخشتا ہے جبکہ دعا میں تو اللہ تعالیٰ سے عرض کیا جاتا ہے ۔
	جواب  :   کاندھلوی صاحب اتنا بھی نہیں جانتے کہ ایصال ِ ثواب میں بھی اللہ تعالیٰ سے عرض کیا جاتا ہے  کہ یا اللہ اس عمل کا ثواب فلاں میت کی رُوح تک پہنچا دے ۔آخر کیا ایصال ِ ثواب کوئی مرئی اور ذی جسم چیز ہوتی ہے کہ میت تک زندہ پہنچا آتا ہے؟ وہاں بھی اللہ سے عرض کرنا ہوتا ہے دعا میں بھی۔
	سوم    :   دُعا تو عبادت ہے اور عبادت غیراللہ کے لیے نہیں کی جاتی ورنہ شرک ہوجاتاہے۔
	جواب  :  دنیا میں احمق دیکھنے ہوں تو ایسوں کو دیکھا جائے کیا آپ لوگ نماز جنازہ اور اس کی دعا کے منکر ہیں؟ کیا وہ آپ اللہ کے لیے دعا کرتے ہیں یا میت کے لیے؟ آنجناب نماز میں ربنا اغفرلی ولوالدی میں دعا اپنے لیے والدین کے لیے کرتے ہیں یا اللہ کے لیے کرتے ہیں۔
	نمبر ٣  :  اگر کسی میت کے ذمہ قرض ہو تو اس کا جنت میں داخلہ روک لیا جاتا ہے وہ اپنے قرض سے لٹکا ہوتا ہے  (مسند احمد ص٤٧٥ج٢  و  ص ٥٠٨  ج   و  ص٧٩  ج ٥  ، ٢٩٠ ج ٥۔ ترمذی ج١ ص١٥٤ ۔ مشکٰوة ص٢٥٢ ج١)۔ کسی اجنبی یا رشتہ دار نے وہ قرض میت کی طرف سے ادا کردیا یا قرض خواہ نے معاف کردیا تو اُس کی قید ختم ہوجا تی ہے جنت میں داخل کردیا جاتا ہے اب یہ عمل دوسرے کا ہے جس سے میت کو فائدہ پہنچتا ہے ۔ 
	نمبر ٤  :  نبی کریم  ۖ نے حج فرض ہونے کے باوجود حج ادا نہ کرنے پر سخت وعید فرمائی ہے ۔اگر کسی بوڑھے پر حج فرض ہو لیکن بڑھاپے کی وجہ سے (یا کسی اور وجہ سے ) وہ حج نہیں کرسکتا تو نبی کریم  ۖ نے اجازت دی ہے کہ دوسرا آدمی اُس کی طرف سے حج فرض ادا کرے(بخاری ص٢٠٥ج١ ۔مسلم ص٤٣١ ج ١۔ ترمذی ص١٤٣ ج١ ۔ابودائود و ص٢٥٢ ج١۔ ترمذی ص١٤٤ ج١ ۔ بخاری ص٢٥٠ ج ١۔ مسند احمد ص ١٠ ج٤ ۔مسلم ٣٦٢ ج١  وغیرہ ) اب دوسرے کے حجِ بدل ادا کرنے سے یہ شخص سخت وعید سے بچ سکتا ہے بری ہو جاتا ہے تو یہ اِس کو دوسرے کے عمل سے فائدہ حاصل ہوا اور اگر بری نہیں ہوتا تو نبی علیہ السلام کا ایک عبث کام کا حکم کرنا لازم آتا ہے۔ اسی طرح اگرکوئی فوت ہوگیا اور اُس پر حج فرض تھا تو بھی نبی کریم  ۖ نے ولی کو اُس کی طرف سے حج کرنے کا حکم فرمایا ہے (ابن ماجہ ص  ۔شرح الصدور قلمی ص ١٠٦ بحوالہ مسند بزار وطبرانی ) ۔احناف شوافع اور حنابلہ سب زندہ کی طرف سے حج بدل جائز کہتے ہیں (کتاب الفقہ علی المذاہب الاربعہ طبع مکہ مکرمہ ص٧٠٦  تا ٧٠١ج ١۔ عالمگیری ص ٢٦٣ ج١ ۔ہدایہ ج١ ص٢٧٦ ۔نووی شرح مسلم ص٤١٣ج١۔ درمحتار

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درسِ حدیث 6 1
68 حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اُن کی قوم کی فضیلت 6 67
69 حق کی جستجو : 7 67
70 زبردستی کی غلامی : 7 67
71 معجزہ اور آزادی : 7 67
72 ڈھائی سو برس کی عمر پائی : 7 67
73 حضرت سلمان فارسی اور اُن کی قوم کی فضیلت : 7 67
74 امام ابو حنیفہ کی فضیلت : 8 67
75 سب فقہاء امام اعظم کی رُوحانی اولاد ہیں : 8 67
76 کوفہ .... علمی مرکز : 8 67
77 ابن مسعود اور قرآن : 9 67
78 مکران ١٨ھ میں فتح ہوگیا تھا : 9 67
79 امام بخاری اور کوفہ : 9 67
80 قرا ء ة سبعہ ،عشرة اور کوفہ : 9 67
81 امام ابو حنیفہ اور کوفہ : 10 67
82 امام ابو حنیفہ کی نصیحت ... .. اہلِ تشیع سے بچو : 10 67
83 چاپلوسی کرنے والے علماء سے بھی حدیث نہ لی جائے : 10 67
84 امام اعظم کے بارے میں امام رازی کی رائے : 11 67
85 جامعہ مدنیہ جدید کی زیرِ تعمیر عمارت کا نقشہ جس کا سنگِ بنیاد اکتوبر میں رکھا گیا تھا 12 1
86 وفیات 13 1
87 موت العالِم موت العالَم 13 86
88 شمائلِ رسول ۖ 15 1
89 حضورِ اقدس ۖ کے حُسنِ انور کا بیان : 15 88
90 حضورِ اقدس ۖ کا چہرۂ انور کیسا تھا؟ 16 88
91 خوشی اور فرحت کے موقع پر جناب رسول اللہ ۖ کے چہرۂ پُرنور کی تابانی : 16 88
92 جناب رسول اللہ ۖ کی پیشانی ، اَبر و،ناک اور رُخسار مبارک کا بیان : 17 88
93 جناب رسول ۖ کی آنکھ اور دہن مبارک کا بیان : 18 88
94 جناب رسول اللہ ۖ کی مبارک زُلفوں اوربالوں کا حُسن : 19 88
95 جناب رسول اللہ ۖ کی داڑھی مبارک کابیان : 20 88
96 جناب رسول اللہ ۖ کا رنگ مبارک : 21 88
97 حضور اقدس ۖ کی ہتھیلی اور خوشبو کا بیان : 21 88
98 حضور اقدس ۖ کے پسینے کی خوشبو : 23 88
99 جناب رسول اللہ ۖ کے بدن ِمبارک میں مہر نبوت کابیان : 23 88
100 جناب رسول اللہ ۖ کے چلنے کی کیفیت : 24 88
101 جناب رسول اللہ ۖ کالباس مبارک : 24 88
102 جناب رسول اللہ ۖ کی لُنگی کہاں تک رہتی تھی : 25 88
103 جناب رسول اللہ ۖ کے عمامہ کا بیان : 26 88
104 جناب رسول اللہ ۖ کی انگوٹھی کا بیان : 26 88
105 جناب رسول اللہ ۖکے جوتے کا بیان : 27 88
106 جناب رسول اللہ ۖ کو خواب میں دیکھنا 27 88
107 جناب رسول اللہ ۖ کا بلند حسب والاہونا : 27 88
108 جناب رسول اللہ ۖ کا آخری نبی ہونا : 28 88
109 حضور اقدس ۖ کے بعض اسماء مبارکہ : 28 88
110 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 29 1
111 حضرت حاجی صاحب اور دیگر اکابر دیوبند کی نسبت ِسلوک : 29 110
112 +دارالعلوم کے لیے وسیع جگہ : 33 110
113 کھیوٹ بابت ١٢١١ فصلی 34 110
114 دارالعلوم کے لیے موجودہ جگہ کی تجویز : 34 110
115 ١٢٨٩ھ....... عطاء اسناد : 37 110
116 ١٢٩٠ھ....... جلسہ تقسیم انعام : 37 110
117 3دعاء کی افادیت و اہمیت 42 1
118 دُعاء انسانی فطرت کا تقاضا ہے : 44 117
119 دُعاء کی حقیقت : 46 117
120 ضرورتِ دُعاء : 46 117
121 ایصالِ ثواب 48 1
122 فریضہ حج کو آسان اور سستا کرنے کی ضرورت 59 1
123 دینی مسائل 62 1
124 (٥) صحتِ نماز کی شرطوں میں سے کسی شرط کا مفقود ہونا : 62 123
125 ٦۔ لقمہ دینے کی بعض صورتیں : 62 123
126 ٨۔ متفرقات : 64 123
127 ٧۔ اپنی نماز میں شریک عورت کا محاذی ہونا : 63 123
Flag Counter