ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2004 |
اكستان |
|
حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب رحمہ اللہ کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہ نامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اُن کی قوم کی فضیلت امام ابو حنیفہ کی فضیلت ،مکران اٹھارہ ہجری میں فتح ہوگیا تھا اہلِ تشیّع کے بارے میں امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کی رائے حکمرانوں کی چاپلوسی کرنے والے علماء سے حدیث نہ لی جائے تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤٤ سائیڈاے /٨٥۔ ٢۔١٥ الحمد للّٰہ رب العالمین والصلوة والسلام علی خیر خلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم جناب رسول اللہ ۖ کے پاس بیٹھے تھے ١ اذ نزلت سورة الجمعة کہ سورہ جمعہ اُتری ۔سورہ جمعہ میں یہ آیت ہے وآخرین منھم لما یلحقوا بھم وہو العزیز الحکیم اورلوگ بھی آنے والے ہیں اِن میں ہی سے جوا بھی تک نہیں ملے یا پیدا ہی نہیں ہوئے ۔توصحابہ کرام نے دریافت کیا کہ یہ جو فضیلت ہے یہ کن لوگوں کے لیے ہے من ھٰؤلاء یا رسول اللّٰہ قال وفینا سلمان الفارسی اُس وقت ہم میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔ یہ رہنے والے فارس کے ہیں بخاری شریف میںآتاہے کہ انھوں نے فرمایا کہ میں'' رَامَہُرمُز ''سے ہوں ٢ '' رَامَہُرمُز''مقام کا نام بھی کہا گیا ہے رہنے والی جگہ کا نام یا ان کے خاندان اور قبیلے کا نام ۔ ١ بخاری شریف ج ٢ ص ٧٢٧ ، مشکوة شریف ص ٥٧٦ ٢ بخاری شریف ج ١ ص ٥٦٢