ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2004 |
اكستان |
|
''ولاخلاف ان موضع قبرہ افضل بقاع الارض '' (الشفاء ص ١٦٤ ) ''اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ آپ ۖ کی قبر کی زمین، زمین کے سب حصوں سے افضل ہے'' علامہ محمد امین ابن عابدین شامی حنفی فرماتے ہیں : ''جو جگہ رسول اللہ ۖ کے ا عضاء مبارکہ کومَس کیے ہوئے ہے وہ زمین کے تمام مقامات سے بالاجماع افضل ہے آپ کی مقدس آرام گاہ کعبة اللہ سے بھی اور مسجد حرام سے بھی افضل ہے اور امام ابن عقیل حنبلی فرماتے ہیں کہ وہ مقام عرش الٰہی سے بھی افضل ہے '' (ردالمحتار ص ٢٧٨ ج ٢ و ص٢٧٩ طبع مصر ) علامہ محمود آلوسی (جن کو منور صاحب بھی علامہ لکھتے ہیں (اسلام یا ص٢٣)فرماتے ہیں : فانھا افضل البقاع الارضیة والسماویة حتی قیل وبہ اقول انھا افضل من العرش (روح المعانی ص١١٢ ج ٢٥) ''قبر اطہر ارضی اور سماوی سب خطوں سے افضل ہے یہاں تک کہ کہا گیا ہے اور میں بھی یہی کہتا ہوں کہ قبر اطہر والی جگہ عرش سے بھی افضل ہے''۔ منور صاحب کہتے ہیں کہ کعبہ شعائر اللہ میں سے ہے جس کی توہین کفر اور تعظیم تقوٰی ہے بالکل وہ شعائر میں سے ہے لیکن آنجناب کے پاس اِس کے شعائر اللہ میں سے ہونے کی دلیل کیا ہے۔ قرآن مجید کی کوئی آیت یا حدیث نبوی پیش فرمائیں۔ اور واقعی اس کی توہین حرام ہے لیکن توہین کہتے ہیں اس کا جو مرتبہ ہو اس سے گھٹانا اگر منور صاحب قرآن مجید یا حدیث سے کعبة اللہ کا قبر ا طہر سے افضل ہونا ثابت کردیں تو واقعی قبراطہر کو افضل سمجھنا توہین ہوگا لیکن محض آیات لکھ لینے سے فضیلت تو ضرور ثابت ہوئی ہے افضیلت ثابت نہیں ہوتی اور فضیلت کے ہم قائل ہیں افضیلت کے قائل نہیں ہیں۔ حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ جدیدہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کوعصر کی نماز کے بعد بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ)