ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2004 |
اكستان |
|
کی بدولت ہر طرف سے ہرقسم کی بلائیں مسلط ہورہی ہیں ،صدقات کی بہت زیادہ کثرت کرنی چاہیے مگر افسوس کہ ہم لوگ ان احوال کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے بھی صدقات کا اہتمام نہیں کرتے ۔ (فضائل صدقات) (٥) مسنون اور اد و وظائف کا پڑھنا : دعائے کرب : حدیث میں آیا ہے کہ رسول ۖ نے فرمایا کہ جس شخص کو کوئی غم یا بے چینی یااہم کام پیش آجائے اُس کو چاہیے کہ یہ کلمات پڑھے، سب مشکلات آسان ہوجائیں گی وہ کلمات یہ ہیں : لاالہ الا اللّٰہ العظیم الحلیم لاالہ الااللّٰہ رب العرش العظیم لاالہ الا اللّٰہ رب السموات والارض ورب العرش الکریم امام طبری نے فرمایا کہ سلف صالحین اِس دعا کو دعا کرب کہا کرتے تھے اور مصیبت وپریشانی کے وقت یہ کلمات پڑھ کر دُعا مانگا کرتے تھے۔ مشکلات کے وقت دُعا : رسول اللہ ۖ نے حضرت فاطمة الزہرا سے فرمایا کہ تمہارے لیے اِس سے کیا چیز مانع ہے کہ تم میری وصیت کو سن لو اور اُس پر عمل کرو۔ وہ وصیت یہ ہے کہ صبح وشام یہ دعا پڑھ لیا کرو۔ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث اصلح لی شانی کلہ ولا تکلنی الی نفسی طرفة عین یہ دعا بھی تمام حاجات ومشکلات کے لیے بے نظیر ہے ۔ (معارف القرآن ) ہر بلا سے حفاظت : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ شروع دن میں آیت الکرسی اور سورۂ مومن کی پہلی تین آیتیں (حم سے الیہ المصیرتک )پڑھ لیں ،وہ اُس دن ہر برائی اور تکلیف سے محفوظ رہے گا۔ (معارف القرآن) حصولِ مقاصد کا مجرب نسخہ : رسول اللہ ۖ نے عوف بن مالک کو مصیبت سے نجات اورحصولِ مقاصد کے لیے یہ تلقین فرمائی کہ کثرت