ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2004 |
اكستان |
|
کے ساتھ لاحول ولا قوة الا باللّٰہ پڑھا کریں۔ حضرت مجدد الف ثانی نے فرمایا کہ دینی اور دنیوی ہر قسم کے مصائب اور مضرتوں سے بچنے اور منافع و مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اس کلمہ کی کثرت بہت مجرب عمل ہے اور اِس کثرت کی مقدار حضرت مجدد نے یہ بتلائی ہے کہ روزانہ پانچ سو مرتبہ یہ کلمہ لاحول ولا قوة الا باللّٰہ پڑھا کرے۔ اور سو سومرتبہ درود شریف اس کے اول وآخر میں پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دعا کیا کرے۔ (معارف القرآن) تکالیف سے فوری نجات کا راستہ : حضرت اسماء بنت عمیس فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ۖ سے سنا ہے کہ آپ فرماتے تھے کہ جس شخص کو کوئی رنج و غم یا مصیبت تنگی پیش آئے اور وہ یہ کلمات پڑھے تو حق تعالیٰ ضرور اُس کی تکلیف رفع فرمادیتے ہیں۔ اللّٰہ اللّٰہ ربی لا اُشرک بہ احدا ہر مصیبت و تکلیف کا علاج : حضرت سعد بن ابی وقاص فرماتے ہیں کہ ہم ایک روز آنحضرت ۖ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے آپ نے ارشادفرمایا کہ کیا تمہیں ایسی چیز بتلادوں جس کے پڑھنے سے ہر مصیبت وتکلیف جو کسی انسان پر پڑ گئی ہو دُور ہو جائے ۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ضرور بتلائیے۔ آپ نے فرمایا کہ حضرت ذوالنون (یونس علیہ السلام ) کی دعا یعنی آیت کریمہ لاالہ الاانت سبحانک انی کنت من الظلمین آفات ومشکلات سے حفاظت کا نسخہ : بعض علماء نے فرمایا ہے کہ جوشخص گناہوں میں یا دنیوی آفتوں میں مبتلا ہوا ور کوئی تدبیر و علاج کا رگرنہ ہو ، اُس کو چاہیے کہ درود شریف کا وِرد کثرت سے کرے کیونکہ حدیث کے وعدہ کے مطابق ایک درُود پر اللہ تعالیٰ کی دس رحمتیں نازل ہوں گی ۔ تو جوشخص کثرت سے درود شریف پڑھے گا اُس پر اُسی کثرت سے اللہ تعالیٰ کی رحمتیں متوجہ ہوں گی ۔ناممکن ہے کہ اتنی رحمتوں کے سایہ میں اس کی مشکلات دور نہ ہوں۔ تمام بلائوں سے حفاظت : رسول اللہ ۖ نے فرمایا جو شخص صبح وشام قل ھواللّٰہ احد اور معوذ تین ( سورۂ فلق اور سورۂ الناس)پڑھ لیا کرے تو یہ اُس کے لیے کافی ہے اور ایک روایت میں ہے کہ یہ اُس کو ہر بلا سے بچانے کے لیے کافی ہے۔