ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2004 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیو نڈ روڈ لاہور ٢٥ اپریل کو حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب والدہ محترمہ کی تعزیت کی غرض سے دوپہر کو تشریف لائے۔ ٢٥اپریل جامعہ مدنیہ کے سابق اُستاذالحدیث حضرت مولانا ظہورالحق صاحب مدظلہم اٹک سے جامعہ مدنیہ جدید میں دوپہر کے وقت تشریف لائے اور طلباء سے بہت سبق آموز خطاب فرمایا۔دوپہر کا کھانا تناول فرمانے کے بعد واپس تشریف لے گئے۔ یکم مئی کو دن کے گیارہ بجے حضرت مہتمم صاحب کے ہم سبق دوست حضرت مولانا امان اللہ صاحب اٹک سے تشریف لائے کچھ دیر قیام فرمانے کے بعد واپس تشریف لے گئے۔ یکم مئی کو جامعہ کے معاون خصوصی اور مخلص جناب شعیب میر صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور پوری دلچسپی سے تعمیری کاموں کا ملاحظہ فرماکر مسرت کا اظہار کیا۔ ٣مئی کو حضرت مہتمم صاحب کامولوی عرفان صاحب کے بچے کی تکمیلِ قرآن کی تقریب میں مرغزار کالونی جانا ہوا، فضائلِ قرآن پر بیان ہوا ،بعد ازبیان اختتامی دُعا فرمائی۔ ٦مئی کو جناب حافظ تنویر احمد صاحب شریفی جناب حافظ کاملین صاحب کے ہمراہ صبح کے وقت جامعہ مدنیہ جدید میں تشریف لائے اور تعمیری اور تعلیمی سرگرمیوں پر خوشی اور مسرت کا اظہار فرمایا۔ ١٤مئی کو بعد از عشاء جناب حافظ رشید احمد صاحب شریفی کراچی سے تشریف لائے اور جامعہ مدنیہ جدیدکے احوال پر بات چیت کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ ١٦مئی کو جناب حافظ عتیق احمد صاحب پراچہ مرحوم کے صاحبزادے دوپہر کے وقت جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور جامعہ کے تعمیری اورتعلیمی حالات کا بغور ملاحظہ کرکے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ ١٨ مئی کو بتوفیق ِخدا مسجد حامد کے ہال سے متصل برآمدہ کا لینٹر ڈالا گیا، لینٹر کا کام صبح ١٠بجے شروع ہوا ،رات ١٠بجے فراغت ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔ ٢٥مئی کو انگلینڈ سے محترم رانا خلیل احمد صاحب دوپہر کے وقت جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور اُس کی تعلیمی وتعمیری ترقی سے بہت خوش اور متأثر ہوئے۔