ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2004 |
اكستان |
|
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ : اُن میں یہ ہے کہ رسول اللہ ۖ کی آواز جس مجمع سے خطاب فرماتے تھے اُس تک پہنچ جاتی تھی یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسے ہوتا تھا تواب خطیب وہ ہو سکتا تھا جس کی آواز اچھی بھی ہو ، بہت بڑی بھی ہو ،دُور تک جا سکتی ہو ۔جنگ کے موقع پر بھی اعلانات اسی طرح سے ہوتے تھے مثلاً آتا ہے حنین کے موقع پر کہ جناب رسول اللہ ۖ نے ایک صحابی سے جن کی آواز ڈبل تھی فرمایاکہ تم یہ کہہ کر آواز دو تو حنین کے دن معرکہ میں بڑی گڑبڑ ہوگئی کیونکہ کفار کے تیراندازوں نے نقشہ جنگ ایسا بنایاکہ وہ جگہ جگہ چھپ گئے جب مسلمان زَد میں آئے تو پھر انھوں نے اُن گھات کی جگہوںسے تیر برسائے تو اِس سے بہت بڑی مقدار میں مسلمان زخمی ہوگئے اور زخم لگنے کے بعد آدمی اِدھر اُدھر بچتا ہے تو اِس طرح مسلمان تتِّر بِتّر ہوگئے ۔یہ چیز جب پیش آئی تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی سے فرمایا کہ تم یہ کہہ کر آواز دو۔ اب نقشہ جنگ ایسا خراب ہوا کہ ایسا کبھی بھی خراب نہیں ہواتھا ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ یہ کیاہے؟ ایک اور صحابی نے پوچھا یہ کیا ہے ؟ اُنہوں نے کہا خدا کا حکم ہے بس خدا کی قدرت ،اور قرآن پاک میں بھی ہے لقد نصر کم اللّٰہ فی مواطن کثیرة بہت سی جگہوں پر خدا نے تمہاری مدد کی ہے ۔ اپنی تعداد پر گھمنڈ کا نقصان : ویوم حنین اذ اعجبتکم کثرتکم حنین کے دن بھی جب تمہیں اپنی تعداد اچھی لگنے لگی یعنی دل میں ایک طرح سے تعداد پر بھروسہ یا ناز جیسے آگیا تو اللہ نے بتلایا کہ مدد تو میری ہوتی ہے تعداد کے زیادہ یا کم ہونے پر مدار نہیں ہے کامیابی یا ناکامی کا۔ قرآن پاک میں ہی یہ ہیکم من فئة قلیلة غلبت فئة کثیرةً بأذن اللّٰہ تھوڑی تعداد بڑی تعداد پر خدا کے حکم سے غالب آتی ہی رہی ہے ،بہت جگہ ایسے ہوتا ہی رہااور مسلمان بھی تھوڑے ہی سے تھے غالب ہوتے ہوتے ساری دنیا پر چھا گئے ۔ یہ برطانیہ چھوٹی سی جگہ ہے، غالب ہوتے ہوتے اس کی سلطنت ساری دنیا پر چھا گئی اور سورج ہی غروب نہیں ہوتا تھا اُس کی سلطنت میں ۔یہ رُوس ہے تھوڑے سے تھے یہ ماسکو وغیرہ کے قریب اِن کی جگہ تھی پھر وہ پھیلتے پھیلتے پھیل گئے تویہ ہوتا آیا ہے ،خدا کا نظام ہے اس طرح کا۔تو فلم تغن عنکم شیئًا وضاقت علیکم الارض بما رحبت اُس وقت تھوڑی دیر کے لیے تو ایسا حال ہوگیا تھا کہ اتنی لمبی چوڑی زمین تنگ لگنے لگی تھی ثم ولیتم مدبرین تولوگ پیٹھ پھیر کر پیچھے ہٹ گئے ۔ میدان جنگ میں اطمینان اور سکینہ کانزول : ثم انزل اللّٰہ سکینتہ علی رسولہ وعلی المؤمنین پھراللہ تعالیٰ نے وہ قلبی سکون نازل فرمایا جناب