ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2004 |
اكستان |
|
سحر اور نظربد سے حفاظت : معوذتین (سورۂ فلق اور سورۂ الناس) منافع اور برکات اور سب لوگوں کو ان کی حاجت وضرورت ایسی ہے کہ کوئی انسان اس سے مستغنی نہیںہو سکتا۔ان دونوں سورتوں کو سحر اور نظرِ بد اورتمام آفات جسمانی ورُوحانی دُور کرنے میں تاثیر عظیم ہے ۔ (معارف القرآن) (ماخوذ از : مصائب اور اُن کا علاج ) ٭٭٭ انتقال پر ملال گزشتہ ماہ ٦ مئی کو جناب سیّد شوکت حسین صاحب عارضۂ قلب کی بناء پر انتقال فرماگئے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم بہت نیک طبیعت اور بے ضرر انسان تھے ۔ اہلِ خانہ کے لیے اِن کی وفات بہت بڑا حادثہ ہے۔ اہلِ ادارہ ان کے غم میں اپنے کوبرابر کا شریک جانتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کرا پنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں مرحوم کے لیے دعاء مغفرت اور ایصالِ ثواب کرایا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، قارئین کرام سے بھی یہی درخواست ہے۔ ٭٭٭ دعاء حضور اکرم ۖ نے ارشاد فرمایا '' جو شخص ہرروز صبح اور شام یہ کلمات طیبات سومرتبہ پڑھے گا وہ فقر و فاقہ سے محفوظ رہے گا ،غنا کا دروازہ اُس پر کھل جائے گا اُ سے قبر میں کسی طرح کی وحشت نہ ہوگی اور اس کے لیے جنت کے دروازے کھل جائیں گے''۔ ''لَآ اِ لٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِینْ '' (شرح الصدور از جلا ل ا لدین سیوطی ص ١٤٩ ) ٭٭٭