ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2004 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب رحمہ اللہ کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہ نامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) حضرت ثا بت بن قیس کا تقوٰی اور نبی علیہ السلام کا اُن پر اعتماد سچے نبی اورجھوٹے نبی کے مقاصد میں فرق نائبین ِرسول کے لیے اتباع ِسنت ضروری ہے تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤٤ سائیڈاے /٨٥۔ ٢۔ ٨ الحمد للّٰہ رب العالمین والصلوة والسلام علی خیر خلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! اللہ تعالیٰ نے اسلام میں عقائد بھی سکھائے ہیں احکام بھی دئیے ہیں آداب بھی سکھائے ہیں،تہذیب وادب۔ تو یہ بات اسلام کی جامعیت کی ہے ۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی جن کا نام ثابت رضی اللہ عنہ ہے، ثابت بن قیس بن شماس ،وہ انصار میں یعنی مدینہ منورہ کے باشندوں میں جو اسلام قبول کرچکے تھے نہایت فصیح البیان تھے وہ خطیب ِانصار تھے۔ پہلے زمانہ میں اچھے خطیب کے لیے بلند آواز والا ہونا ضروری تھا : اب اُن کی آواز بڑی تھی اور اس زمانے میں لائوڈ سپیکر توتھا نہیں وہ تو اِس صدی کی ایجاد ہے تو پھر طریقہ آواز پہنچانے کا یہی تھا کہ سردار ایک بات کہہ دیتا تھا اُس کو دائیں بائیں سامنے جو بڑی آواز والے لوگ ہوتے تھے وہ پہنچا دیتے تھے ،اعلانات اِسی طرح ہوتے تھے ۔جناب رسول اللہ ۖ کی خصوصیات میں جو خصائص ذکر کی گئی ہیں یعنی وہ باتیں جو رسول اللہ ۖ کے ساتھ خاص تھیں اُن میں معجزات بھی ہیں۔