ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2004 |
اكستان |
|
مروہہ میرٹھ لاہور فرخ آباد۔ خدابخش طالب از ملتان ۔ظہیرالدین حسین ٹونک دیوبند ریاست رامپورمتھا ضلع سیتا پور سے منشی عابد حسین صاحب سہسوانی ۔ نظمیں اور رباعیاں جن میں بارہ مصرعوں سے بارہ تاریخ وفات نکالاہے۔عزیز صاحب مارہروی بہت عجیب طرح تاریخ وصال کا نقشہ بھی دیا ہے۔ علوی صاحب از بیادر ضلع اجمیر ۔ کوتانہ ۔ تھانہ بھون حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب ممبر دارالعلوم دیوبند ۔ سولہ اشعار ہیں آخری شعر یہ ہے بسکہ بابرکات بودہ درجہاں بے ثبات گشت سال انتقالش آہ بابرکات رفت فضا رئیس بسواں سبلپور ملک متوسط ۔ گیا صاحب گنج ۔کلیم صاحب بھوپال ۔کوکب رئیس مظفر پور۔ منشی مولوی سیّد کاظم علی واسطی بریلی کالج ۔کریم صاحب ہاتھ سس ضلع علی گڑھ ۔مضطر صاحب وکیل خاص ہزہائی نس۔نواب ٹونک از کوہ آبو۔ ممتاز صاحب جونا گڑھ منعم صاحب شملہ۔ مہاراجہ سری جیت پرتاب بہادر والی ریاست تمکو ہی ۔ نازاں صاحب چھاتیرااسٹیٹ ۔جناب منشی محمد حبیب حسن صاحب وحشی دیوبندی ۔وجاہت صاحب جھنجھانہ ۔واصف صاحب اکبر آباد۔ ہنر صاحب غازی پور۔مولانا محمد عبدالجبار صاحب پروفیسر عربک اسکول انجمن اسلامیہ جبلپور عربی کے پانچ شعر۔مولانا محمد عبدالعلیم صاحب مبارکپوری مدرس مدرسہ چشمۂ رحمت غازی پور عربی اشعار۔ آخر میں مدوّر شکل میں قال اللّٰہ القوی وقولہ الحق واما من خاف مقام ربہ ونھی النفس عن الھوی فان الجنة ھی المأوی سے عجیب طرح تاریخہائے وفات نکالی ہیں۔ یہ سب نظمیں ملفوظات انوری میں ص ٦٧ سے ص ١٢١ تک ہیں افسوس یہ ہے کہ ان کے قریب رہنے والے ذی استعداد نہ تھے اس لیے ان کے منصب کے مطابق ملفوظات میں بہت ہی قلیل چیزیں ہیں ۔ یہ تو حضرت حاجی محمد عابد صاحب کے شجرہ کے ذیل میں حضرت حاجی محمد انور صاحب کا ذکر خیر ہوا ۔ اب حاجی صاحب اور اکابر دیوبند کی نسبت چشتیہ کے بارے میں عرض کرتاہوں ۔ (جاری ہے ) ٭٭٭ ( تین چیزیں ) تین چیزیں محبت بڑھانے کا ذریعہ ہیں اول : سلام کرنا دوم : دوسروں کے لیے مجلس میں جگہ خالی کرنا سوم : مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا(حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ)