Deobandi Books

اسلام دین فطرت

97 - 129
سرزمین پررکھدیا اوراُس صحابی سے کہا: میں نے زیادتی کی ہے، اپنے پیر سے میرا سر روند ڈالو۔ 
بعض روایات میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :
 میں ہر خدا ترس کا درست ہوں خواہ وہ حبشی سیاہ فام غلام ہی کیوں نہ ہو، اور میں ہربدبخت سے بری ہوں خواہ وہ شریف قریشی کیوں نہ ہو۔  (طبرانی)
حکیم مشرق اقبال نے سکندر رومی سے موازنہ کرتے ہوئے حضرت بلال حبشیؓ کے تعلق سے کہا ہے۔   ؎
لیکن بلال، وہ حبشی زادۂ حقیر  
فطرت تھی جس کی نورِ نبوت سے مستنیر
جس کا امیں ازل سے ہوا سینۂ بلال
محکوم اُس صدا کے ہیں شاہنشہ وفقیر 
ہوتا ہے جس سے اسود واحمر میں اختلاط
کرتی ہے جو غریب کو ہم پہلوئے امیر
اقبال کس کے عشق کا یہ فیض عام ہے
رومی فناہوا، حبشی کو دوام ہے
اسلام نے انسانیت کے ناطے سے مسلم وغیر مسلم میں بھی مساوات کی صدالگائی ہے، ہر غیر مسلم کے ساتھ انصاف کا حکم دیا ہے، سازشی اور ہٹ دھرمی اور عملی مخالفانہ اقدامات کرنے والے غیر مسلموں کے سوا سب سے مواسات ومدارات کا حکم دیا ہے، قلبی تعلق سے البتہ منع کیا ہے، ذمیوں اور معاہدین کے بے شمار حقوق متعین کردئیے ہیں ، اور بے انتہا وسیع الظرفی کا ثبوت دیا ہے۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter