اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار
ہرانصاف پسند، معقولیت پسند اورمثبت فکر کا حامل انسان قرآن وحدیث میں غور وفکر کرنے کے بعد بآسانی یہ حقیقت سمجھ سکتا ہے کہ اسلام حقوق انسانی کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ ہے، ادیان ومذاہب، افکار ونظریات سے قطعِ نظر اسلام ہر انسان کے حقوق کی ادائیگی کی صدا بلند کرتا ہے اور اِس حوالے سے ہر فردِ بشر کو مکمل امانتدار اورسنجیدہ دیکھنا چاہتا ہے۔
قرآن واضح کرتا ہے کہ کسی مسلمان کا ایمان انبیاء سابقین اور کتب سابقہ پرایمان لائے بغیر معتبر نہیں ہوسکتا ہے۔حکم خداوندی ہے:
قُوْلُوا آمَنَّا بِاللّٰہِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَیْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَی إِبْرَاہِیْمَ وَإِسْمَاعِیْلَ وَإِسْحَاقَ وَیَعْقُوْبَ وَالأَسْبَاطِ وَمَا أُوْتِیَ مُوْسَیٰ وَعِیْسَیٰ وَمَا أُوْتِیَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّہِمْ لاَنُفَرِّقُ بَیْنَ أَحَدٍ مِنْہُمْ وَنَحْنُ لَہُ مُسْلِمُوْنَ۔ (البقرۃ/۱۳۶)
اے مسلمانو! تم کہو ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس ہدایت پر جو ہماری