اسلام دین مبین ہے
مذہب اسلام کے نمایاں امتیازات میں یہ بات بھی ہے کہ یہ دین مبین ہے، اس کی ہر چیز واضح ہے، اس کے احکام وتعلیمات میں کہیں بھی کسی طرح کا غموض، الجھاؤ اور پیچیدگی نہیں ہے، احادیث میں فرمایا گیا ہے کہ حلال واضح ہے، اسے حلال سمجھنا ہے، حرام واضح ہے اسے حرام سمجھنا ہے، راہِ ہدایت واضح ہے اس کی پیروی کرنی ہے، راہِ ضلالت عیاں ہے اس سے دور رہنا ہے۔ (مسند احمد)
اسلامی تعلیمات میں اصول کے درجے کے امور بھی واضح ہیں اورفروعیات ووسائل بھی، اصول ومبادی میں عقائد بھی ہیں اورعبادات بھی، اخلاقیات وآداب بھی ہیں اور احکام شرعیہ بھی، سب بالکل واضح اوردو ٹوک ہیں ، ہرعام وخاص ان کو سمجھ اور اپنا سکتا ہے، عقائد میں توحید کا عقیدہ ہے جو کائنات کی سب سے بڑی اورنمایاں صداقت ہے، یہی اصل الاصول ہے، ہررنگ ونسل، حسب ونسب اورعلاقہ ومقام کا مسلمان اسے سمجھتا اور مانتا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم قرآنی تھا کہ اہل کتاب کو اسی توحید کے نقطۂ اتحاد پر اور اسی بنیاد پر جمع کرنے اورقریب کرنے کا کام کریں ، یہی اس عقیدہ کی وضاحت اور صداقت کی کافی دلیل ہے، قرآن بتاتا ہے کہ پوری کائنات دلیل توحید ہے، اور اس کے ہوتے ہوئے
ہَلْ مِنْ إِلَہٍ غَیْرَ اللّٰہِ۔
کیا اللہ کے سوا کوئی اور معبود ہوسکتا ہے۔
اور اہل کفر سے مطالبہ کرتا ہے کہ توحیدِ واضح کے بجائے شرک اختیار کرنے پر