Deobandi Books

اسلام دین فطرت

49 - 129
عطا فرمایا، امیر وغریب، آقا وغلام، کالے وگورے، عربی وعجمی سب کو یکساں قرار دیا۔ تمام اہل اسلام کے حقوق یکساں رکھے گئے، برتری کا معیار صرف خداترسی، پاکبازی اور تقویٰ کو قرار دیا گیا، خاندانی کبر اور دوسروں کے نسب وخاندان پر عیب گیری کو جاہلیت کی نشانی بتایا گیا، تاریخ میں مساواتِ اسلامی کے بے شمار نمونے موجود ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طبقاتی تفاوت کے جاہلی نظام کو بیخ وبن سے اکھاڑ پھینکا اور امن ومساوات کا اسلامی نظام قائم فرمادیا۔
(۱۰) اخوت
اخوت کا جذبہ بیدار ہو تو فتنہ وفساد سر اٹھانے نہیں پاتا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بے نظیر اخوت مسلمانوں میں قائم فرمائی، قرآن میں واضح اعلان کیا گیا  
إِنَّمَا الْمُؤمِنُوْنَ إِخَوَۃٌ۔ (الجرات:۱۰) 
 کہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں ۔ 
انصار مدینہ کے دو قبیلوں اوس وخزرج کی صدیوں سے چلی آرہی عداوت کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ختم فرماکر ان کے دل جوڑدیئے، اور ان میں قابل رشک اخوت قائم فرمائی، انصار ومہاجرین میں مواخات کا رشتہ قائم فرمایا، اور ہر مسلمان کو حکم دیا کہ اپنے بھائی کی ہر حال میں مدد کرے، مظلوم کو ظلم سے بچائے اور ظالم کا ہاتھ پکڑ کر اسے ظلم سے روکے، آپ نے فرمایا کہ :
 اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِسَانِہِ وَیَدِہِ۔ (بخاری ومسلم) 
 مسلمان وہ ہے جس کی دست درازیوں اور زبان درازیوں سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔ 


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter