اسلام ایک امن پسند مذہب ہے
ذرائع ابلاغ کی بددیانتی اور جانبدارنہ پالیسی ہی کا نتیجہ ہے کہ اس وقت دنیا میں اسلام کو ظلم وبربریت، وحشت ودہشت کا مذہب قراردیئے جانے کی ہمہ جہتی کوششیں ہورہی ہیں ، میڈیا اس وقت اپنی خبروں ، رپورٹس، تبصروں ، تجزیوں ، پروگراموں ، فلموں ، انٹرویوز، ٹریجڈی وکامیڈی ہرطرح کی تخلیقات اور تمام کالموں کے ذریعہ یہ تأثر عام کرنے کی فکر میں ہے کہ اسلام اور امن دونوں میں کوئی جوڑ نہیں ہے، دو الگ الگ کنارے ہیں جنھیں ایک نہیں کیا جاسکتا۔
جب کہ اسلامی تعلیمات کا ایک طائرانہ مطالعہ اور جائزہ بھی اس طرح کے تأثر کی تغلیط کے لئے کافی ہے، اسلام فی الواقع امن ومحبت، وحدت وسلامتی اورانصاف وعدل کی جس طرح نمائندگی کرتا ہے کوئی دوسرا مذہب یا تہذیب اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے، قرآن کریم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا اہم مقصد بیان کیا گیا ہے کہ :
وَمَا أَرْسَلْنَاکَ إِلاَّ رَحْمَۃً لِلْعَالَمِیْنَ۔(الانبیاء)
ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے اور تمام جہان والوں کے لئے رحمت بناکر مبعوث فرمایا ہے۔
اسلام سراپا رحمت ہے، دہشت گردی، شدت وتشدد اور ظلم وبربریت سے اس کا ہرگز کوئی ناطہ نہیں ہے، اسلام غیر مسلموں سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سنجیدگی سے اسلام کا مطالعہ ومشاہدہ کریں اور اسلام کے قریب آئیں ، مسلمانوں کو یہ تاکید کرتا ہے کہ غیر مسلموں خصوصاً