Deobandi Books

اسلام دین فطرت

85 - 129
اخلاق کے باب میں سیرت وکردار کی صحیح اسلامی خطوط پر تعمیر اصل ہے، اخلاق کا سب سے عالی نمونہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق ہیں ، اورانھیں کی پیروی اور تقلید مطلوب ہے۔
(۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ
اسلام میں عقل اور مذہب کے درمیان کوئی تصادم اور ٹکراؤ نہیں ، بلکہ اسلام مشاہدۂ کائنات اور اسرارِ کون کی تلاش و آگاہی کے لئے عقل کے استعمال کا حکم بھی دیتا ہے، ظاہر ہے کہ یہ کائنات اللہ کے قانون اور مشیت کے اقتضاء کے مطابق رواں دواں ہے، اسلام اندھی تقلید اور تعصّب آمیز جمود سے منع کرتا ہے۔ قرآن فرماتا ہے :
 وَإِذَا قِیْلَ لَہُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنْزَلَ اللّٰہُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا أَلْفَیْنَا عَلَیْہِ آبَائَ نَا، أَوَلَوْکَانَ آبَاؤُہُمْ لاَیَعْقِلُوْنَ شَیْئاً وَلاَ یَہْتَدُوْنَ۔ (البقرۃ: ۱۷۰)
کافروں سے جب کہا جاتا ہے کہ اللہ کے نازل کردہ احکام کی پیروی کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم اسی طریقہ کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے آباء واجداد کو پایا ہے، اچھا اگر اِن کے آباء واجداد نے عقل سے کچھ بھی کام نہ لیا ہو اور راہِ راست نہ پائی ہو تو کیا پھر بھی یہ انھیں کی پیروی کیے چلے جائیں گے۔
بتایا گیا کہ یہ جمود اور اندھی پیروی عین جہالت وضلالت ہے، بلکہ قرآن اپنی عقل کے استعمال، تفکروتدبراورفہم وفکر کی دعوت دیتا ہے:
 اُنْظُرُوا مَاذَا فِیْ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ۔ ( یونس ۱۰۱)
 زمین و آسمان میں جو کچھ ہے اُسے آنکھیں کھول کر دیکھو۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter