Deobandi Books

اسلام دین فطرت

62 - 129
نبی آخر الزماں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نبیِ رحمت وانسانیت ہیں ، ان کی سیرت ایک پاک باز حاملِ رسالت انسان کی سیرت ہے، قرآن میں ان کی عبدیت وبشریت کا اظہار بار بار کیا گیا ہے، اور واضح کیا گیا ہے کہ خورد ونوش، شادی بیاہ، خوشی غمی، رضا وغضب، یا دداشت، ونسیان، سب کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش آتا ہے، اور اس لئے آپ پوری انسانیت کے لئے کامل اور عمدہ ترین نمونہ ہیں ۔
یوں تو تمام انبیاء کی دعو ت میں مخاطب انسانوں کے انسانی پہلو کا لحاظ ملتا ہے مگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوتِ اسلام میں اس پہلو کی رعایت اور جلوہ گری بہت زیادہ ہے، فقہِ اسلامی میں عبادات کا حصہ صرف ایک چوتھائی یا تہائی کو محیط ہے، بقیہ تین چوتھائی معاملات، معاشرت، تعزیرات وغیرہ انسانی شخصی احوال سے متعلق ہے، عبادات میں دوسرے درجے کی عبادت زکاۃ ہے، یہ بھی مکمل انسانی عبادت ہے جس میں مالدار سے متعین رقم لی جاتی ہے جو اس کی تطہیر وتزکیہ کا باعث ہوتی ہے اور وہ رقم غریب انسان کو دی جاتی ہے جس میں اس کی حاجت روائی ہوتی ہے، دوسری عبادتوں میں بھی انسانی پہلو ملتا ہے۔
 نماز معرکۂ زندگی میں انسان کا بہت بڑا ہتھیار وسہارا ہے جس سے صبر کے ذریعے مدد لینے کی تلقین ہے، روزہ دوسروں کی تکلیف محسوس کرنے اور مشاکل کا مقابلہ کرنے کی تربیت کا ذریعہ ہے، ساتھ ہی یہ دوسروں کی غم خواری کا بھی باعث ہے، اسی لئے رمضان کو  {شَہْرَ الْمُوَاسَاۃْ} (غم خواری کا مہینہ) کہا گیا ہے، انسانی خدمت اور حسن سلوک مثلاً راستے سے کانٹاہٹانا، بھلائی کا حکم، برائی سے روکنا، کمزور کو سواری پر سوار کرنا، مخالفوں میں صلح کرانا، دوسرے سے مسکراکر خندہ جبینی سے ملنا، بھلی بات بولنا وغیرہ کو صدقہ اورعظیم اجر کا کام بتایا گیا ہے۔
اللہ نے انسان کو خلافت ارضی، سب سے بہتر سانچہ میں تخلیق، روحانیت، اور تمام 


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter