Deobandi Books

اسلام دین فطرت

61 - 129
 عقل کو آزادی ہے کہ وہ اللہ کے وجود اور وحدانیت میں غور کرے، دلائل انفس وآفاق کی مدد سے توحید اورقدرتِ الٰہی کو سمجھے، رسالت کی ضرورت کا احساس کرے، پیغمبروں کے ہاتھوں ظاہر ہونے والے حقیقی معجزات اور شعبدہ بازوں کی مکاریوں کا فرق سمجھے، اصولِ شرع کو سمجھ کر فروع کا حکم جانے، اصولیات پرقیاس کرے، یسر، ضرورت، دفع حرج، عرف وعادت، حالات وظروف اور جلب منفعت ودفع مضرت کے اصول کی روشنی میں لائحۂ عمل طے کرلے، کسی امر کی قباحت یا حسن کا فیصلہ کرلے، حدیث میں ہے:
 اِسْتَفَتْ قَلْبَکَ، اَلْبِرُّ مَا اَطْمَأَنَّتْ إِلَیْہِ النَّفْسُ وَالإِثْمُ مَا حَاکَ فِیْ صَدْرِکَ۔ (مسند احمد) 
اپنے دل سے فتویٰ پوچھو، نیکی وہ ہے جس سے دل مطمئن ہو اور گناہ وہ ہے جو دل میں کھٹکے۔ 
عقل کو اجازت ہے کہ ایجاد کرے، وسائل زندگی کی اختراع میں حصہ لے، ہاں حق وعدل کا دامن تھامے رہے، دوسروں کے تجربات کو مشعل راہ بنائے، عقل اگرسلیم ہے تو یہ سب کام اس سے ہوسکتا ہے بلکہ ہوا ہے، ہورہا ہے اور ہوگا، عقل کو اس کی مکمل آزادی ہے، اور یہ اسلام کے ربانی کے ساتھ انسانی مذہب ہونے کی کافی شافی دلیل ہے۔
اسلام کا سب سے بنیادی اولین مأخذ قرآن کریم ہے، قرآن کی آیات وموضوعات کا طائرانہ مطالعہ اس حقیقت کے ایقان کے لئے بالکل کافی ہے کہ یہ کتاب انسانیت ہے، پورا قرآن انسان سے مخاطب ہے یا انسان کے بارے میں مخاطب ہے {الإنسان} کا لفظ قرآن میں ۶۳؍ مقامات پر آیا ہے (الناس)  کا لفظ ۲۴۰؍مرتبہ آیا ہے، پہلی وحی کی پانچ آیات میں دوبار ’’انسان‘‘کا لفظ ہے جس میں اشارہ ہے کہ انسان کا پہلا امتیازی وصف علم وتعلم ہے، سب سے پہلا حکم قرآنی انسان کے لئے {اقرأ} علم وتعلم ہے۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter