Deobandi Books

اسلام دین فطرت

58 - 129
متعین کئے ہیں اوران حقوق میں کسی بھی طرح کی کوتاہی سے اہل اسلام کو منع کیا گیا ہے، ایک حدیث میں ارشاد نبوی ہے کہ :
جو کسی ایسے غیر مسلم انسان کو قتل کرتا ہے جس کا مسلمانوں سے عہدِ امان ہو تو یہ قاتل اللہ ورسول کے ذمے کو توڑنے والا ہے، اس کی سزا یہ ہوگی کہ وہ جنت کی ستر سال کی مسافت سے محسوس کی جانے والی خوشبو تک محسوس نہ پائے گا۔ (ترمذی)
نجران کے عیسائیوں کا وفد جب مدینہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو قیام مدینہ کے دوران اپنے دین کے مطابق نماز ادا کرنے سے نہ روکا، ایک یہودی کے جنازے کو دیکھ کر آپ کھڑے ہوگئے، کسی نے بتایا کہ یہ تو یہودی تھا، آپ نے فرمایا کہ کیا انسان نہیں تھا؟ یعنی اس کا انسان ہونا اس کے احترام کی دلیل ہے، حضرت عبد اللہ بن عمر نے بکری ذبح کرائی اور بڑی تاکید کے ساتھ اس کا گوشت سب سے پہلے اپنے یہودی ہم سائے کے پاس بھیجا، عہد فاروقی میں کسی یہودی نے حضرت علیؓ کی شکایت کردی، حضرت عمرؓ نے حضرت علی کو بلوایا اور کہا اے ابوالحسن! کیا معاملہ ہے؟ معاملے کے تصفیہ کے بعد حضرت عمرنے حضرت علی کے چہرے پر ناگواری کے اثرات دیکھ کر پوچھا کیا آپ اس لئے ناراض ہیں کہ ایک یہودی کے ساتھ آپ کو عدالت میں کھڑا کیا گیا؟ حضرت علیؓ نے جواب دیا کہ نہیں مجھے غصہ آپ کی ناانصافی پر آیا ہے، آپ نے یہودی کا نام لیا اور مجھے کنیت سے پکارا، جب کہ انصاف ومساوات کا تقاضا یہ تھا کہ آپ میرا نام لے کر پکارتے کیونکہ کنیت سے پکارنا احترام کی دلیل ہے، اور عدالت میں دونوں فریقوں کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہئے۔
اسلام اپنے متبعین کو یہ حکم دیتا ہے کہ وہ معاشرے کے اپاہج، نہ کماسکنے والے معذور افراد اورضروت مند عورتوں پر ضرور مال خرچ کریں اور ان کا حق ادا کریں ، خواہ یہ معذور وحاجت مند افراد مسلمان ہوں یا غیرمسلم، حضرت عمرؓ نے اپنے زمانے میں ایک نابینا بوڑھے


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter